مسلح افواج سے اظہاریکجہتی کے لئے ایم کیویم کی کراچی میں ریلی

کراچی۔۔۔23فروری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام پا ک افواج ،رینجرز، ایف سی اورپولیس اور دیگر سیکورٹی ادادروں کے افسروں اورجوانوں اورعام شہریوں کے بہیمانہ قتل اور دہشت گردی کے واقعات کے خلاف 23فروری کوعظیم الشانیکجہتی ریلی  میں قرارد اد پیش کی گئی جو ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی نے پیش کی جو درج ذیل ہے
آج کی اس عظیم الشان اور تاریخ ساز یکجہتی ریلی کے لاکھوں شرکاء مسلح افواج ، رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکاروں سے مکمل یکجہتی کااظہار کرتے ہیں اور پاکستان کی بقاء وسلامتی کیلئے طالبان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں ان کے ساتھ ہیں ۔
آج کی اس عظیم الشان ریلی کے شرکاء مساجد، امام بارگاہوں، بزرگان دین کے مزارات، غیرمسلم پاکستانیوں کی عبادت گاہوں، اسکولوں اوربازاروں میں خودکش حملوں اوربم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور دہشت گردی کے واقعات کو اسلامی تعلیمات کے منافی قراردیتے ہیں۔
آج کی اس تاریخ ساز یکجہتی ریلی کے لاکھوں شرکاء طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید کیے گئے مسلح افواج، رینجرز، ایف سی، لیویز اور پولیس کے افسران وجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اورشہداء کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہارکرتے ہیں اور تمام شہداء کے لواحقین کو یقین دلاتے ہیں کہ ملک بھرکے محب وطن عوام انکے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
آج کا یہ اجتماع اس بات کا اعلان کرتا ہے کہ پاکستان ایک آزاد اسلامی ریاست ہے ، کسی ایک فرقہ، فقہہ،عقیدہ یامسلک کے ماننے والوں کی جاگیر نہیں ۔ پاکستان میں آباد سکھ، ہندو، عیسائی اوردیگر غیرمسلم بھی پاکستان کے مساوی شہری ہیں اور انکا بھی پاکستان پر اتنا ہی حق ہے جتنا اس کے مسلم شہریوں کا۔
پاکستان کے غیرمسلم شہریوں کو اپنی عبادات قائم کرنے اور ان میں مکمل آزادی اورتحفظ کے ساتھ عبادت کرنے کا اتنا ہی حق ہے جتنا پاکستان کے مسلم شہریوں کو مساجد بنانے اور ان میں عبادت کرنے کا حق ہے ۔
آج کا عظیم الشان اجتماع متفقہ طورپر قرارداد منظور کرتا ہے کہ پاکستان اور طالبان ایک ساتھ نہیں چل سکتے ۔
آج کا اجتماع وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے پرزومطالبہ کرتا ہے کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے طالبان دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ۔
آج کا اجتماع یہ بھی مطالبہ کرتا ہے کہ قومی سلامتی کیلئے خطرہ اور ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے طالبان دہشت گرد وں اور ان کی حمایت کرنے والی سیاسی ومذہبی جماعتوں کامکمل متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے کامیاب اظہار یکجہتی ریلی منعقد کرنے پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی،ایم کیوایم کے کارکنان ،ہمدردوں سمیت تمام شعبہ جات ،سندھی ،پختون ،پنجابی، سرائیکی اورگلگتی عوام کو دل کی گہرئیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ یہ مبارکباد انہوں نے اظہار یکجہتی ریلی کے لاکھوں شرکاء سے ٹیلی فونک خطاب کے موقع پر دی ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ اگر کسی صحافی برادری کو دھمکیاں مل رہی ہیں تووہ ایم کیوایم کو بتائیں ایم کیوایم کے کارکن ان کے آفس پر حفاظت کریں گے اور پہلے ایم کیوایم کے کارکنان اپنی جان دینگے ۔ اس قرار داد کو یکجہتی ریلی کے لاکھوں شرکاء نے ہاتھ اٹھا کر پر جوش انداز میں متفقہ طورپر منظور کی۔

 

 

 

 

 

 

Recommended For You

About the Author: Tribune