پاکستانیوں تم دنیا میں نئی تاریخ رقم کر رہے ہو!

سب سے پہلے تو میں ان تمام غیور اور نڈر محبِ وطن پاکستانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نے سینکڑوں کلو میٹر مشکل سفر طے کرکے اور ظالم حکمرانوں کے ظلم کا مقابلہ کرتے ہوئے اسلام آباد کی طرف پیش قدمی کی۔ پچھلے دو دنِ کے تاریخی لانگ مارچ اور احتجاج نے دنیا پر یہ ثابت کر دیا ہے کہ عمران خان نے پاکستانیوں کو اب قوم بنا دیا ہے جس کے پاس نا صرف جذبہ ہے بلکہ شفاف مقصد، نظریہ ، ہمت اور منزل حاصل کرنے کا راستہ ہے۔

میں سب سے زیادہ سلام کے پی کے، گلت بلتستان، کشمیر، بلوچستان کے بہادر پاکستانیوں کو  پیش کرتا ہوں جنہوں نے پاکستان کی پچیس کروڑ عوام کو یہ بتا دیا ہے کہ بہادری ، عظم اور ہمت سے کس طرح منزل پر پہنچا جاتا ہے۔انشااللہ لاکھوں کی تعداد پر مبنی احتجاج اور لانگ مارچ اسلام آباد ڈی چوک پہنچنے والاہے ، مگر جنگ اور مہم ابھی ختم نہیں بلکہ شروع ہوئی ہے۔ جو پاکستانی اسِ لانگ مارچ اور احتجاج میں شریک ہیں یہ خالی ان کی جنگ اور ذمہ داری نہیں ہے بلکہ ہر پاکستانی کے لئے جہاد ہے۔ جو لوگ ابھی تک خوف یا کسی اور وجہ سے گھروں سے نہیں نکل سکے ہیں ، خدارا آپ بھی اسلام آباد کی طرف کوچ کرو اور انُ لاکھوں لوگوں کی جہدو جہد کا بوجھ اپنے کندھوں پر بھی ڈالو اورفوراً اسلام آباد کی طرف نکلو۔

بے غیر ت حکومت کے اہل کاروں نے منفی اور جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا مہم چلائی ہوئی ہے، جس میں پاکستان کا حرام خور میڈیا بھی شامل ہے۔ دوسری جانب میں انُ سوشل میڈیا کے جیالوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو بے لوث اور اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر ہمیں اور ساری دنیا کو اصل حالات سے آگاہ کر رہے ہیں۔

اب پاکستانیوں ہم نے پیچھے نہیں ہٹھنا فتح ہماری قریب ہے۔ پاکستان انشااللہ وہ مملکت بنے گا جس کا خواب باباےقوم قائد اعظم محمد علی جناح اور ہمارے بزرگوں نے دیکھا تھا۔آپ پاکستان میں  ہیں  یا دنیا کے کسی حصہ  میں خود سوچیں کہ آپ کسِ طرح سے عمران خان کی جہدوجہد اور پاکستان کے بوسیدہ نظام کی تبدیلی اور حقیقی آزادی کے لئے اسِ وقت کیا کر سکتے ہیں۔

سید عتیق الحسن ، سڈنی آسٹریلیا

Recommended For You

About the Author: Tribune