عمران خان کے حق میں فلک شفاف نعرے، سڈنی مرکز میں واقع ٹائون ہال نعروں سے گونج اٹھا
سڈنی (ٹریبیون انٹرنیشنل رپورٹ)۔ بروز ہفتہ ۱۳ اگست کو سڈنی کے مرکز میں ٹائون ہال پر تحریک انصاف سڈنی کے زیر اہتمام پاکستان میں جاری عمران خان اور تحریک انصاف کے ہزاروں کارکنوں کے خلاف قائم جعلی مقدمات اور قید کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا گیا۔ اسِ مظاہرہ میں سڈنی اور اسکے اطراف سے درجنوں افراد نے بمعہ اہلِ خانہ شرکت تھی۔ نوجوانوں اور عورتوں کی غیر معمولی تعداد، ریلی میں عمران خان کے حق میں نعروں اور پاکستان میں جاری حکومت اور ریاستی ٹولہ کے جانب سے جاری ظلم، بربریت اور عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے سرکردہ قائدین اور ہزاروں کارکنوں کو پابند سلاسل کرنا اور قائم جعلی مقدمات کے خلاف فلک شگاف نعروں سے سڈنی مرکز گونج اٹھا۔ بچوں، نوجوانوں اور عورتوں نے درجنوں پی ٹی آئی کے جھنڈے اور عمران خان کے بینرز اٹھائے رکھے تھے۔ تحریک انصاف نیو سائوتھ ویلز کے قائدین کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی سڈنی کی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ سڈنی کی معروف شخصیات اور تحریک انصاف کے ترجمان نے عمران خان کے حق میں اور پاکستان کی موجودہ حکومت اور ایسٹیبلشمنٹ کی جانب سے جاری ظلم و ستم ، اور جعلی مقدمات کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ تحریک انصاف نیو سائوتھ ویلز کے صدر جناب خرم شہزاد نے اس احتجاج کی میزبانی کی۔ خرم شہزاد نے فرداً فرداً تمام مقرین کو مدعو کیا ۔ مقررین نے پاکستان میں جاری عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف ڈھائے جارہے مظالم اور جھوٹے مقدمات میں ہزاروں کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف اپنی تقاریر کے ذریعہ احجاج ریکارڈ کرایا۔ تحریک انصاف نیو سائوتھ ویلز کے ارکان نے احتجاج میں اپنی تقاریر کے ذریعہ پاکستان میں حکومت پر قابض کرپٹ ٹولے اور ایسٹیبلشمنٹ کے جاری ظلم و ستم پر بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا۔ تقاریر کرنے والوں میں پی ٹی آئی نیو سائوتھ ویلز کے صدر خرم شہزاد، سینئر صدر راجہ اسلم ، جنرل سیکریٹری خالد سوہرا، نعیم الحق، مہا خان اور کئی نوجوان سرگرم شخصیات نے تقار یر کی۔ مقریرین نے حکومت پاکستان اور ریاستی ٹولہ سے عمران خان اور پی ٹی آئی کے ہزاروں کارکنوں کو فوری طور پر رہا کرنے مطالبہ کیا۔مقررین نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں سنگین انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے۔ معصوم شہریوں کو جعلی مقدمات میں پکڑ کر ان پر ٹارچر کیا جارہا ہے اور جیلوں میں بھرا جارہا ہے۔
احتجاج میں سینئر صحافی اور کمیونٹی ترجمان سید عتیق الحسن نے انگلش میں اپنا احتجاج پیش کیا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی آزادی کی خاطر آسٹریلوی اور بین الاقوامی تنظیموں کو فوری طور پر پاکستان کی جابر حکومت کے خلاف ایکشن لینا چائیے جنہوں نے پاکستان میں شہریوں ، صحافیوں اور سیاسی کارکنوں پر غیر انسانی سلوک روا رکھا ہوا ہے۔ سید عتیق الحسن نے وزیر اعظم اینتھونی البانیزی، وزیر خارجہ پینی وونگ اور وزارت خارجہ کے اعلی حکام سے اپیل کی کہ وہ
پاکستان کی موجودہ آمر حکومت پر اپنا اثرو اسوخ استعمال کریں اور پاکستان میں جاری ظلم و ستم کے بازار کو بند کرانے میں اپنا کردار پیش کریں ۔
مشہور شاعر و ادیب سالک حمید خواجہ نے اپنی انقلابی شاعری سے حاضرین کے جذبہ میں چار چاند لگا دئیے۔ احتجاج میں موجود خواتین میں ثریا حسن، رخشندہ زمان اور مہا خان نے اپنے انقلابی اور احتجاجی نعروں سے احتجاج میں موجود پاکستانیوں میں ولولہ پیدا کیا۔ احتجاج کی خاص بات خواتین ، نوجوانوں اور بچوں کا پی ٹی آئی کے پرچم ، بینرز اور عمران خان کی قد آور تصاویر کو لہرانا تھا۔
سڈنی ٹائون ہال میں احتجاج میں موجود درجنوں پاکستانیوں کے علاوہ سڑک پر چلنے والے درجنوں لوگوں کی دلچسپی تھی۔ جنہوں نے عمران خان سے اپنا پیار کا اظہار کیا اور عمران خان کو جعلی مقدمات میں جیل میں ڈالنے کے خلاف مہم کو سراہا۔
بہت ساری فوٹوز اور ویڈیو ہائی لائٹس ٹریبیون انٹرنیشنل میڈیا کے سوشل فیس بک اور واٹس اپ پر ہوسٹ کی جائیں گی۔
۔ ختم شد ۔