سڈنی، آسٹریلیا (ٹریبیون انٹرنیشنل رپورت)؛ یکم اکتوبر کو سالانہ جشن عید امیلادالنبی ﷺ حسب روایت شایانِ شان طریقہ سے سڈنی کی ایک مقامی پاکستانی ریسٹورینٹ مہاراجہ کڑاہی کے ہال میں منعقد کیا گیا۔ عید میلادالنبی و سیرت النبی ﷺ کی یہ تقریب پچھلے پچیس (۲۵) سالوں سے باقاعدہ طور پر سڈنی کی معروف سماجی و سرگرم رکن جنابہ ثریا حسن معقد کرتی ہیں۔ اسِ تقریب کو سڈنی کی معروف خواتین حمد و نعت خواں ، سیرت النبی پر روشنی پیش کرنے والی مقررین محفل کو اپنے پر رونق کلام سے سجاتی ہیں۔اسِ باوقار تقریب کی خاص بات یہ ہے کہ پچھلے چوبیس سالوں سے اسِ محفل سے منسلک خواتین نعت خواں اور مقررین کے علاوہ اب ان کی بیٹیاں بھی پر جوش طریقے سے نا صرف حصہ لیتی ہیں بلکہ رو ح پرور حمد اور نعت خوانی میں حصہ لیتی ہیں۔ تقریب کی اسٹیج کمپرئیر مسز ثروت حسن اسِ میلاد کی محفل کی کاروائی کوخوبصورت اور روح پرور انداز سے چلاتی ہیں۔
اسِ محفل میلاد النبی و سیرت النبی ﷺ میں جن خواتین اور لڑکیوں نے حمد، نعت اور حضور ﷺ کی زندگی پر روشنی ڈالی ان میں مسز صبا زاہد، مسز صائمہ نقوی، مسز یومنہ سہیل، محترمہ چیری ضیا، مسز صدف بہار، مس سرینہ حسن، مسز عذرا بانو، مسز سائرہ جواد، مسز صفیہ غوری، مسز کرن سعید، محترمہ فریدہ جویری، مسز نبیلہ قدرت، مسز فوزیہ عمر، مسز حمیرہ شعیب، مسز صبا ناصر، مسز جویریہ، مسز عروج فیصل، مسز انیتا چوہدری، مسز مصباح آصف،ثمینہ احمد، اور مس عدینہ فیصل نے دلی حمد، نعت۔ محترمہ ثروت حسن نے قابل ذکر تقریر پیش کی جس میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی عمیق تعلیمات اور میراث کا ذکر کیا گیا۔ تقریب کا اختتام رقت آمیز دعا کے ساتھ ہوا۔
مسز ثروت حسن نے بڑی عمدگی کے ساتھ تقریب کی میزبانی کی۔ حضور پاک ﷺ کی شان میں حضور پاک ﷺ پر مبنی تقریر پیش کی۔
سائمہ نقوی نے دلِ کو چھو لینے والی رققت آمیز دعا اللہ تعالی کی بارگاہ میں پیش کیں۔ مسلم امہ اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سلامتی کے لئے بھی خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔
کمیونٹی کی سرشار رہنما مسز ثریا حسن کی طرف سے گزشتہ 25 سالوں سے اس خوبصورت تقریب کا انعقاد مسلسل کیا جا رہا ہے۔ اپنے خطاب کے دوران، مسز حسن نے کمیونٹی، شرکاء اور حاضرین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ اس نے 1998 میں اس تقریب کے شائستہ آغاز اور سالوں میں اس کی قابل ذکر ترقی کا ذکر کیا۔
مسز ثریا حسن نے نعت کے شرکاء اور پوری کمیونٹی کو ان کی غیر متزلزل حمایت، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے گہری محبت اور ربیع الاول کے مقدس مہینے کے لیے ان کی عقیدت کے لیے دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کیا۔
محفل کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے تقریب کی آرگنائیزر مسز ثریا حسن نے میلاد النبی اور سیرت النبی کے اجتماعات میں نوجوان لڑکیوں کی بڑھتی ہوئی شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں آج مخر محسوس ہوتا ہے کہ اسِ محفل میلاد کی تقریب کی بنیاد جو آج سے چوبیس سال پہلے رکھی گئی تھی آج اسِ میں وہ بچیاں بھی بڑے اہتمام سے شریک ہو رہی ہیں جو پہلے اپنی مائوں کے ساتھ آتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ ہماری اسلامی خواتین نے اسِ محفل میلاد کی اہمیت کو برقرار رکھا اور آج یہ سالانا تقریب اتنی معروف ہے کہ جب میں نے اون لائن اس سال کی تقریب کا اعلان کیا تو صرف پینتالیس منٹوں میں ہی رجسٹریشن کرنے والوں نے اپنی حاضری بک کر لیں۔
محفل کے اختتام سے پہلے دعا کی گئی جس میں امت مسلمہ کی خیر و عافیت اور پاکستان کی سالمیت کے لئے خصوصی دعائیں اللہ تعالی سے مانگی گئیں اور حاضرین محفل کو عشائیہ بھی دیا گیا۔
ثریا حسن نے اعلان کیا کہ اسِ محفلِ میلاد اور سیرت النبی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور کمیونٹی کی تعداد میں بتدریج اضافہ ک باعث انشااللہ آنے والے سالوں میں اسِ محفل کو بڑے ہال میں منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے اپنی امید کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ یہ تقریب سڈنی، آسٹریلیا میں کمیونٹی کو متحد، متاثر اور اسلامی تعلیمات و روایات کو مضبوط کرے گی۔
مسز ثریا حسن، ایک معروف اور قابل احترام سینئر کمیونٹی لیڈر ہیں جنہوں نے اسِ تقریب کا آغاز 1998میں کیا تھا اور پچھلے چوبیس سالوں سے اس کا باقاعدہ اہتمام کر رہی ہیں۔