پاکستانیوں آپ نے ثابت کردیا کہ آپ پاکستان میں نظام کی تبدیلی چاہتے ہو

پاکستانیوں کا ڈی چوک اسلام آباد پر قبضہ

خیبر پختون خواہ، شمالی پنجاب، راولپنڈی اور اسلام آباد کی عوام کو کامیاب احتجاج پر سلام اور خراجِ تحسین۔ آپ نے ثابت کر دیا کہ آپ پاکستان میں بوسیدہ اور بد عنوان نظام کا خاتمہ چاہتے ہو۔ آپ پاکستان میں ریاست کے اعلی عہدوں پر برجمان کرپٹ اور جھوٹے عناصر کا خاتمہ چاہتے ہو۔ آپ پاکستان کی اکائی پر یقین رکھتےہو ، اسی لئے آپ عمران خان کے پیچھے اور اسے جیل سے رہا کرنے کے لئے لاکھوں کی تعداد میں اسلام آباد ڈی چوک تک پہنچ چکے ہو۔آپ کی ہمت اور جان فشانی پر سلام۔ آپ نے فوجی جرنیلوں کی ناجائز اولاد محسن نقوی ، حرام کی کمائی پر جوان ہون والا پتہ نہیں بھٹو کے کسی فرد کی اولاد ہے یا پھر زرداری کی نا اہل اور بد زمان بلاول زردری کی سیاست کو دفن کر دیا ہے۔ آپ نے شریف خاندان کو پاکستان سے بھاگنے پر مجبور کر دیا ہے اور پیپلز پارٹی کی قومی سیاست کو دفن کر دیا ہے۔ آپ نے زرداری ایک مردہ گھوڑے کو منہ دکھانے کے لائق نہیں چھوڑا۔ پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کا ایک بہادر سپاہی  امین خان گنڈا پور ، آپ نےعمران خان اور وفاق  پر یقین کو ثابت کر دیا ہے۔ آپ کی ہمت اور آپ کے ساتھ ہزاروں پاکستانیوں کی ثابت قدمی پر لاکھوں سلام۔ اسی طرح ڈی چوک کی طرف بڑھتے رہو، اور اُس وقت تک ڈی چوک میں دھرنا دیکر بیٹھے رہو جب تک عمران خان رہا ہو کر عوا م کے احتجاج کی قیادت نہیں کرتا۔

میں اب امید کرتا ہوں کہ پنجاب کی عوام بھی آج  (ہفتہ کو )لاہور میں مینار پاکستان کے لئے نکلے گی اور ثابت کریگی کہ وہ بھی خیبر پختون خواہ، راولپنڈی  اور اسلام آباد کی عوام سے پیچھے نہیں  رہیں گے  اور عمران خان کی پاکستان کے نظام کو بدلنے کی تحریک  کے لئے بلا کسی خوف کے  نکلیں گے۔

یاد رکھو یہ غلیظ اور ملک دشمن  عناصر  پاکستانی عوام کو فوج کے ساتھ لڑوا کر بنگادیش جیسے حالات پیدا کرنا چاہتے ہیں، اسی لئے اسلام آباد میں فوجی جوانوں کو تعئنات کرنے جار ہے ہیں۔ پاکستان فون کے جوان پاکستان کا اثاثہ ہیں لیکن چند جرنیل پوری پاک فوج کو بدنام کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستانی فوج کے جوانوں تمھیں اپنی مائوں، بہنوں ، جوانوں اور بزرگوں کی حفاظت کرنی ہے ناکہ محسن نقوی اور فیصل واوڈا جیسے ذلیل اشخاص کی۔ انِ بد کردار لوگوں سے تو عوام چوراہوں پر نمٹ لے گی مگر آپ نے انِ غلیظ لوگوں کے دفع کے لئے عوا م کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کرنی۔

انشااللہ آج لاہور میں لاہور سمیت پورے پنجاب کی عوام  مینار پاکستان کی طرف نکلے گی اور کامیات احتجاج اور دھرنا کا ریکارڈ قائم کریگی۔ اس کے بعد کراچی اور سندھ کے عوام کی باری ہے، جلد ہی اس جاری احتجاج کا اعلان کراچی کے لئے ہوگا۔ سندھ کی تمام عوام تیار رہو۔ آپ کی بھی باری آنے والی ہے، آپ نے دنیا کو دکھانا ہے کہ آپ بھی خیبر پختون خواہ اور پنجاب سے زیادہ عمران خان سے محبت کرتے ہو اور پاکستان کے وفاق کو قائم رکھنے کے لئے جان دینا جانتے ہو۔  اللہ آپ سب کا نگہبان

سید عتیق الحسن، سڈنی آسٹریلیا

Recommended For You

About the Author: Tribune