شہدائے پشاور کے لئے سڈنی میں قران خوانی

سڈنی (ٹریبون رپورٹ)؛ پاکستان کے شہر پشاور کے ایک اسکول میں ۱۴۸ افراد جن میں ۱۳۱ طلبا کیQuran Recitation دہشتگردی کے نتیجے میں شہادت  پر ایثالِ ثواب اور شہدا کو یاد کرنے کے لئے آج یعنی جمعرات ۱۸ دسمبر کو لیلر پارک کمیونٹی سینڑ سڈنی میں  قران خوانی اور تقاریر کا انتظام کیا گیا ۔ اسِ تقریب میں سڈنی میں پاکستان کے کونسل جنرل عبدالعزیز اوقیلی اور کونسل  شفات احمد کلیم نے شرکت کی۔ پروگرام میں مولانا افتخار احمد ہزاروی اور مولانا حافظ رضا نے اپنے خطاب میں اسلام میں دہشتگردی  کے خلاف تعلیم ، امن اور بھائی چارے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ جبکہ پاکستان آسٹریلیا فیڈریشن کے صدر اور ٹریبون انٹرنیشنل کے چیف ایڈیٹر سید عتیق الحسن نے پاکستان کے موجودہ نازک حالات اور اس پر آسٹریلیا میں بسنے والے پاکستانیوں کی ذمہ داری پر روشنی ڈالی۔

تقریب میں مرد حضرات کے ساتھ  خواتین نے بھی شرکت کی اور تلاوت کلام سے ہال کو رونق بخشی۔

Recommended For You

About the Author: Tribune