آسٹریلیا میں پاکستانیوں کا انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل

انسانی حقوق کی الم بار تنظیمیں پاکستانی حکومت کو  اسلام آباد کی  سڑکوں  پر خون کی ہولی کھیلنے سے روکیں، آسٹریلوی حکومت فوری نوٹس لے

Protest in Islamabad 2سڈنی (ٹریبون انٹرنیشنل): آسٹریلیا میں بسنے والے پاکستانیوں نے اسلام آباد  میں قانون نافظ کرنے والے ذمہ دار اداروں اور پولس اہل کاروں کی طرف سے اسلام آباد میں جاری آزادی اور انقلاب مارچ کے پرامن شرکا پر شب خون مارنے  اور کئی انسانی جانوں کا قتل اور سینکڑوں کو لہو لہان  کرنے پر سخت احتجاج کا اظہار کیا ہے۔پاکستانی کمیونٹی کے کئی سرگرم افراد نے ٹریبون انٹرنیشنل سے رابطے میں  کہا کہہ آسٹریلیا میں بسنے والے پاکستانیوں کا پیغام پاکستان تک پہنچائیں کہ آسٹریلیا میں بسنے والے پاکستانی اسلام آباد میں جاری آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کے نہتہ مرد اور عورتوں کو اسلام آباد کی سڑکوں پر میڈیا کے کیمرہ کی آنکھ کے سامنےڈنڈوں، آنسو گیس اور ربر کی گولیوں سے حملوں میں لہو لہان کیا جس کے نتیجہ میں کئی بے گناہ شہید اور سینکڑوں زخمی ہو چکےہیں۔ جب اس پر بھی بس نہیں چلا تو ہسپتال جاکر زخمی افراد کو پولس کی گاڑیوں میں لیکر غائب کر دیا۔ اس کے بعد بھی بس نہیں چلا تو ٹی وی چینلز کے صحافیوں اور کیمرہ   مینوں پر حملہ کیااور انکو زخمی کیا اور انکے ساز و سامان کو برباد کر دیا جو پولس کاروائیوں کو بے نقاب کر رہے تھے۔

نواز حکومت کی طرف سے جاری نہتہ لوگوں پر جو پچھلے پندرہ روز سےاسلام آباد میں  پر امن احتجاج کر رتھے ڈنڈوں، آنسو گیس، اور ربر کی گولیوں سے حملہ پر آسٹریلوی پاکستانی  آسٹریلوی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہہ وہ پاکستانی حکومت پرفوری طور پر زور ڈالے کہ وہ فوری طور پر نہتہ لوگوں پر حملے بند کرے جو اپنا جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے عوامی احتجاج دارالخلافہ میں پچھلے پندرہ روز سے کر رہے ہیں۔پاکستانی کمیونٹی کے  سرگرم رکن اور صحافی سید عتیق الحسن  نے  آسٹریلوی حکومت سے اپیل کی ہے کہہ وہ آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی سفارتکاروں کو محکمہ خارجہ میں طلب کرکے پاکستانی حکومت کی جانب سے پاکستانیوں شہریوں پر سرے عام حملوں اور انکے جائز جمہوری حق کو استعمال کرنے پر روکنے پر وضاحت طلب کرے۔

سید عتیق الحسن نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ اب مزید کسی چیز نہ انتظار نہ کریں  اور نہ  ہی کسی مصلحت یا بین الاقوامی پریشر  کی وجہ سے موجودہ حکومت کو انکے مذموم کاروائیوں سے روکے ۔ پاکستان اور پاکستانی قوم اب مزید نواز شریف کی نااہل اور کرپٹ حکومت کر برداشت نہیں کر سکتی۔

Recommended For You

About the Author: Tribune