انہوں نے ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے عوام کو شعور دیا
معاہدہ اسلام آباد حکومت کے ساتھ ہوا ہے اور ہمیشہ حکومت کے ساتھ ہی ہوتا ہے ۔سہیل عباسی
اسلام آباد(این این اے رپورٹ، سہیل الیاس)24جنوری 2013
تحریک منہاج القرآن کے ترجمان سہیل عباسی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری سے بوگس رکھنے والے افراد کسی نہ کسی مافیا کے سرغنہ ہیں ، انہوں نے کہا کہ علامہ طاہر القادری نے عوام کو پاکستان کے آئین اور قانون سے آگاہی فراہم کی ہے جو چند لوگوں کو مافق نہیں آ رہی جس پر وہ منفی ردعمل کرنے میں مصروف ہیں، معاہدہ اسلام آباد کے متعلق ترجمان نے کہا کہ معاہدے ہمیشہ حکومت وقت سے ہی ہوتے ہیں ، کسی غیر ضروری افراد سے نہیں ہوتے ۔اعلیٰ حکومت ہمیشہ اپنے معاہدوں کی پاسداری کرتی ہے، رسم یہ بھی ہے کہ زبانی بات کی ہوئی کو بھی نبھایا جاتا ہے،یہ تو تحریری معاہدہ ایک بڑے اجتماع کے سامنے ہوا ہے اور نیک نیتی کی بنیاد پر ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے ہوا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس معاہدے سے جہاں حکومت کی حکمت عملی کام آئی دوسری جانب سفر انقلاب کے عوام کو بھی احترام ملا، لہذا اس معاہدے کو معاہدہ احترام بھی کہا جا سکتا ہے۔ ترجمان تحریک منہاج القرآن نے طاہر القادری کی بصیرت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر حالات بگڑ جاتے تو دنیاکی تاریخ میں پاکستان کو ناقابلِ تلافی نقصان سے گزرنا پڑتا اور رسوائی کا سامنا بھی ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 18کروڑ عوام اس معاہدے کو سراہہ رہے ہیں۔ حکومت بھی اعلیٰ حکمرانی کا سبب سمجھتی ہے مگر چند مفاد پرست جو اس معاہدے کی رو سے خائف ہیں بے چین نظر آتے ہیں۔ طاہر القادری کا عوام میں ذکر ہونا اس کامیابی کی دلیل ہے کہ ان کا زاویہ بلکل درست ہے، میں ایسے تمام مفاد پرست ٹولوں کو صرف یہ کہوں گا کہ وہ اس لانگ مارچ کے مقاصد کو سمجھیں اور عمل پیرا ہوکر اپنے اندر خوبیاں بڑھائیں اور منفی پراپوگنڈا کے بجائے مثبت کردار ادا کرتے ہوئے ملک اور قوم کی حقیقی معنوں میں خدمت کریں اور عوام کومشکلات سے باہر نکالیں
1 Comment
Comments are closed.