آسٹریلین گورنمنٹ پریس ریلیز؛ اگر آپ کی نوکری ختم ہو گئی ہے یا آپ کام نہیں کر سکتے اور آپ کو Centrelink ادائیگی کے لیے درخواست دینی ہے تو اس کا تیز ترین اور آسان ترین طریقہ آن لائن کلیم کرنا ہے۔
ملک میں نئے آنے والے رہائشییوں کے لیے ہم نے اپنی کچھ ادائیگیوں کے کلیم کے لیے انتظار کا عرصہ بھی ختم کر دیا ہے۔
اگر آپ کے پاس پہلے ہی Centrelink کا کسٹمر ریفرنس نمبر (CRN) ہے تو آپ اپنے myGov اکاؤنٹ کے ذریعے Centrelink کو آن لائن کلیم دے سکتے ہیں۔
اگر آپ کے پاس CRN نہیں ہے تو یہ لینے کے لیے my.gov.au پر جائيں۔
آپ اپنا myGov اکاؤنٹ استعمال کر کے اپنی شناخت کی تصدیق کر سکتے ہیں اور کسٹمر ریفرنس نمبر (CRN) حاصل کر سکتے ہیں۔
آپ کو سروس سنٹر میں آنے کی ضرورت نہیں۔
اگر آپ کو پہلے ہی ہم سے کوئی ادائیگی مل رہی ہے
آسٹریلین حکومت زیادہ مالی مدد پیش کر رہی ہے۔
اس میں Economic Support Payment اور Coronavirus Supplement شامل ہیں۔
اگر آپ کو کوئی ایسی ادائیگی یا کارڈ حاصل ہے جس کے سبب آپ اہل بن جاتے ہیں تو آپ کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں۔ اگر آپ اہل ہیں تو ہم آپ کو خود بخود ادائیگی کریں گے۔
Jobkeeper Payment
شاید آپ اپنے آجر سے JobKeeper Payment لے سکتے ہوں۔ Centrelink انکم سپّورٹ ادائیگی کا کلیم کرنے سے پہلے اپنے آجر سے پوچھیں کہ کیا اس نے جاب کیپر ادائیگی کے لیے رجسٹر کیا ہے۔
اگر اس نے رجسٹر کیا ہو اور آپ اہل ہوں تو آپ کا آجر آپ کو یہ ادائیگی کرے گا۔
اگر آپ کو Centrelink انکم سپّورٹ ادائیگی مل رہی ہے اور آپ کا آجر آپ کو JobKeeper Payment دینا شروع کر دے تو آپ ہمیں اس آمدن کے بارے میں بتانے کے پابند ہیں۔
اگر آپ ایسا نہیں کریں گے تو ہم آپ کو زیادہ ادائیگی کر دیں گے جو آپ کو ہمیں لوٹانی ہوگی۔ قرض سے بچنے کے لیے ضروری ہو سکتا ہے کہ آپ اپنی انکم سپّورٹ ادائیگی منسوخ کر دیں۔
مزید معلومات کے لیے
servicesaustralia.gov.au/covid19 پر جائیں
یا 131 202 پر فون کر کے اپنی زبان میں Centrelink کی ادائیگیوں اور خدمات کے بارے میں بات کریں۔