محمد عبد الحميد
يہ تحرير کھلے ذہن سے پڑھيں? اگر کسي بات سے اختلاف ہو تو اس کا مطلب يہ نہيں کہ ميں غلط ہوں يا خدا نخواستہ آپ صحيح نہيں? حالات کو کئي زاويوں سے ديکھا جاتا ہے? اس ليئے سب کي رائےايک سي نہيں ہو سکتي?
چاروں طرف اتني دھند چھائي ہے کہ کچھ سجھائي نہيں دے رہا? چنانچہ سب پريشان ہيں? ميڈيہ والے وہي کچھ کہہ رہے ہيں جس کي اجازت ان کے آقا انھيں ديتے ہيں? آئيں، کوشش کريں کہ منظر دکھائي دے، دھندلا ہي سہي?
ہمارے سياست کاروں کو نہ خود پر بھروسہ ہے اور نہ عوام پر? اللہ کا نام بھي وہ صرف اس ليئے ليتے ہيں کہ مسلم گھرانوں ميں پيدا ہو گئے تھے? چنانچہ مير جعفر اور مير صادق کي طرح ان کا بھي ايمان ہے کہ ان کا اقتدار ميں آنا يا رہنا گوري چمڑي والوں کي رضامندي سے ہي ممکن ہے? انتخابات تو محض ڈھکوسلہ ہيں?
جب بے دام غلام سر جھکائے ہر طرح سے خدمت کے ليئے تيار مليں تو گوري چمڑي والے کيوں ان سے کام نہيں ليں گے؟ چنانچہ بساط بچھ چکي ہے? مہروں کو چلايا جا رہا ہے? ليکن دونوں طرف گوري چمڑي والے ہي ہيں!
مہرے چلانے والے امريکہ ميں ہيئت حاکمہ (ايسٹيبلشمنٹ) ايک نہيں دو ہيں? ايک سياسي، جس ميں صدر محل (وائيٹ ہائوس)، وزارت خارجہ اور کانگرس بڑے کردار ہيں? ان کي منصوبہ بندي اپنے ملک کے اگلے اليکشن تک محدود ہوتي ہے? دوسري، غيرسياسي، جو پکي نوکري والے ہوتے ہيں اور دور کي سوچتے ہيں? ان ميں پانچ کونوں والي عمارت، يعني مخمس يا پينٹاگان ميں بيٹھنے والے فوجي ہيں? خفيہ ايجنسياں بھي ہيں، جن ميں سب سے اہم سي? آئي? اے? ہے? ہيئت حاکمہ کے دونوں حصوں ميں بعض اوقات اتفاق رائے ہوتا ہے اور بعض اوقات متضاد فيصلہ کرتے ہيں?
سياسي ہيئت حاکمہ 2008 ميں ناکام ہو گئي? اس کا منصوبہ تھا کہ پرويز مشرف صدر رہيں اور بے نظير وزير اعظم بن کر ق ليگ کے تعاون سے حکومت چلائيں? اسي ليئے وزير خآرجہ کونڈہ ليزہ رائيس نے اين? آر? او? کرايا? جب بے نظير نے واپسي کے بعد صدر مشرف کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر ديا تو غيرسياسي ہيئت حاکمہ آگے بڑھي? اس نے بے نظير کو اس کے خاوند اور قريبي ساتھيوں کي مدد سے ہلاک کرا ديا? بدلہ ميں آصف علي زرداري اور اس کے ساتھيوں کو حکومت دلا دي گئي?
جولائي 2008 ميں غير سياسي ہيئت حاکمہ نے آخرکار صدر بش سے پرويز مشرف کو ہٹانے کي اجازت لے لي، جو وہ دينے سے انکار کرتے چلے آ رہے تھے? بش ميں بڑي خرابياں تھيں ليکن وہ ياروں کے يار تھے? امريکي مصنف، باب وڈورڈ، کے مطابق بش سمجھتے تھے کہ مشرف نے ان کا ساتھ دے کر بہت بڑا خطرہ مول لے ليا ہے? اس ليئے ان کا پوري طرح ساتھ دينا ہوگا? مخمس والوں کي سوچ تھي کہ صدر مشرف سے پورا تعاون نہيں مل رہا? اس ليئے، اپني مرضي کا صدر لايا جائے?
صدر مشرف کا ہٹايا جانا سياسي ہيئت حاکمہ کے ليئے بڑي شکست تھي? اس نے ضمانت دي تھي کہ پرويز مشرف آرمي چيف کا عہدہ چھوڑ ديں تو مزيد پانچ سال بااختيار صدر رہيں گے? ?جان کيري نے، جو اب وزير خارجہ ہيں، کہا تھا، “ہم نے پرويز مشرف کو ہٹا کر بڑي غلطي کي?” چنانچہ انھيں ضمانت دي گئي کہ مناسب وقفہ کے بعد انھيں پھر اقتدار ميں لايا جائے گا? (تفصيل اگلے مضمون ميں آئے گي?)
دريں اثنا، امرکہ کي سياسي ہيئت حاکمہ نواز شريف کو تسلي ديتي رہي کہ وہ پانچ سال زرداري کے ليئے کوئي مسئلہ پيدانہ کريں تو اگلي باري ان کي ہوگي? جب عمران خاں ميدان ميں اتارے گئے اور بعد ميں ڈاکٹر طاہر القادري بھي آ گئے تو مياں صاحب کو تشويش ہوئي کہ ان کي باري تو گئي? انھيں تسلي دي گئي کہ گھبرائيں نہيں، آپ کي پارٹي کو دوسروں سے کچھ سيٹيں زيادہ مل جائيں گي، جس سے آپ وزير اعظم بن سکيں گے? زرداري سے بھي کہلوا ديا گيا کہ مياں صاحب سے اسي طرح تعاون کريں گے، جيسا وہ پانچ سال ان سے کرتے رہے ہيں?
سياسي ہيئت حاکمہ پ پارٹي اور ن ليگ کي پسند کا اليکشن کمشن دو سال پہلے ہي بنوا چکي تھي? بعد ميں چيف اليکشن کمشنر اور عبوري وزير اعظم اس عمر کے لائے گئے جب انسان فاتر العقل ہو جاتا ہے? (قرآن مجيد نے اسے “ارذل العمر” کہا ہے?) يوں پراپيگنڈہ تو صاف اور شفاف اليکش کرانے کا کيا گيا ليکن عملي طور پر ن ليگ کي حکومت لانے کے ليئے حربے اپنائے جانے گئے?
مشکل يہ آن پڑي کہ اليکشن کمشن اور عبوري حکومت پر بھروسہ پيدا نہ ہو سکا? يوں اليکشن سے پہلے ہي دھاندلي کا شور مچ گيا? اب اگر ن ليگ جيت جائے تو کوئي نتيجہ نہيں مانے گا، خاص طور پر تحريک انصاف اور عوامي تحريک? ? يوں سندھ اور بلوچستان کے انتہا اور عليحدگي پسندوں اور بہت سے دوسروں کو ن ليگ ميں شامل کرانے سے بھي کام بنتا نظر نہيں آ رہا?
غير سياسي ہيئت حاکمہ کا منصوبہ کچھ اور ہي تھا? وہ چاہتي تھي کہ اليکشن کے بعد اقتدار پر ايک فرد فائز ہو اور ہر طرح کے سخت فيصلے کر سکے تاکہ نيٹو افواج اگلے سال افغانستان سے بحافظت نکل جائيں، اور ان کا اسلحہ اور دوسري قيمتي سامان بھي? بہت سي سياسي جماعتوں کي مخلوط حکومت کا وزيراعظم يہ کام نہيں کر پائے گا? (ديکھيں مضمون کے آخر ميں دي گئي ايک امريکي تھنک ٹينک کي خبر)
امريکہ کي غير سياسي ہيئت حاکمہ اور ہماري فوج کي خآہش تھي کہ کڑا احتساب ہو اور بنيادي اصلاحات کي جائيں تاکہ پاکستان مضبوط اور خوشحال ہو کر بطور اتحادي کے بہتر کردار ادا کر سکے (جيسے ان دنوں ترکي کر رہا ہے?) چنانچہ اليکشن کمشن جو ايک دن شام تک بے بسي ظاہر کر رہا تھا کہ صدر کي منظوري کے بغير کاغذات نامزدگي ميں ترميم نہيں کر سکے گا صبح ہوتے ہي صدر کي منظوري کو غيرضروري قرار دينے لگا? اس سے پہلے، جون 2012 ميں عدالت عظمي نے انتخابات کے بارے ميں بڑے اہم فيصلے کيئے (مثلا، کامياب ہونے کے ليئے اميدوار کو 51 في صد ووٹ لينے ہوںگے?) ڈاکٹر طاہر القادري کے ذريعہ طے کرايا جا چکا تھا کہ آئين کي دفعہ 62 اور 63 پر عمل کرايا جائے گا? ٹيکس نادہندہ، قرضہ معاف کرانے والے اور واجبات ادا نہ کرنے والے اليکشن نہيں لڑ سکيں گے? اس سلسلہ ميں حکومت کے دس وزيروں نے قادري صاحب سے معاہدہ پر دستخط کيئے? قادري صاحب يہي کام کرانے آئے تھے?
اگر يہ سلسلہ چلتا تو بقول چودھري نثار، ارکان اسمبلي ميں سے 90 في صد تک اگلي دفعہ اليکشن نہ لڑ سکتے? يہ پيش رفت روکنے کے ليئے سياسي ہيئت حاکمہ پھر ميدان ميں آ گئي کيونکہ وہ تو نواز ليگ کے ليئے راہ ہموار کر رہي تھي? ڈاکٹر قادري سے معاہدہ پر عمل سے تو ساري پارٹي ہي صاف ہو جاتي? چنانچہ اس نے پھر قدم بڑھايا? ريٹرننگ افسروں کو دفعہ 62 ميں الجھا ديا گيا? دفعہ 63 کے بارے ميں کوئي سوال نہ پوچھنے ديا گيا کہ اميدوار نااہل ہي نہ ہوتے جائيں?
اب ہم دو راہے پر کھڑے ہيں? اليکشن ہوں گے يا نہيں؟ ہوں گے تو کيا ہوگا؟ نہيں ہوں گے تو کيا ہوگا؟
امريکہ کي سياسي ہيئت حاکمہ چاہتي ہے کہ نواز ليگ کو تھوڑي سي اکثريت دلا کر نواز شريف کو وزير اعظم بنوا ديا جائے? مخلوط حکومت چوں چوں کا مربہ ہوگي، جس سے کوئي اہم فيصلہ کرانا ناممکن ہوگا? يوں ن ليگ کي حکومت بھي بغير کوئي مثبت فيصلے کيئے پانچ سال پورے کرنے ہي ميں لگي رہے گي? پانچ سال کے بعد پ پارٹي ہي کي طرح ناکام اور بدنام ہو جائے گي تو اس کے بعد پ پارٹي کے پھر آنے کا رستہ صاف ہو جائے گا? ليکن يہ بيل منڈھے چڑھتي نظر نہيں آتي? گدھوں کي خاہش پر بھينسيں نہيں مرا کرتيں?
کچھ نہ کچھ ہوگا، اليکشن سے پہلے ہو يا اس کے فورا بعد? بعد ميں ہوا تو قومي اسمبلي تو وجود ميں آ جائے گي ليکن اگر چھوٹي پارٹيوں کو حکومت ميں شامل نہ ہونے کي ہدائت کي گئي تو پھر نواز شريف وزير اعظم نہ بن سکيں گے? (پہلے ہي انھيں ہدائت دي جا چکي ہے کہ ن ليگ سے اتحاد نہيں کرنا?) ايسي صورت ميں چھوٹي جماعتوں اور آزاد ارکان کي مدد سے کسي کو بھي وزير اعظم بنوايا جا سکتا ہے? دوسري طرف، قانوني طور پر وجود ميں آنے والي قومي اسمبلي توڑي نہ جا سکے گي? (صرف وزير اعظم ہي کو اس کا اختيار ہے اور وہ ہوگا ہي نہيں?) اس طرح بہت بڑا سياسي بحران پيدا ہو جائے گا? اس کا ايک حل يہ ہو سکتا ہے کہ پ پارٹي، ق ليگ، م?ق?م?، چھوٹي پارٹيوں اور آزاد اميدواروں کو ملا کر اکثريت بنا دي جائے اور کسي کو ان کي حمائت سے وزير اعظم بنا ديا جائے? ن ليگ کي پنجاب ميں بھي حکومت نہ بننے دي جائے? يوں وہ نہاتي دھوتي رہ جائے? (تفصيل اگلے مضمون ميں?)
دوسري صورت يہ ہے کہ کہ اليکشن غير معينہ مدت کے ليئے ملتوي کر ديئے جائيں? اس کے ليئے حالات پہلے سے بنے ہوئے ہيں? نچلي سطح کي دہشت گردي ہو رہي ہے? بقول جنگ/جيو کے سليم صافي کے، 150 کے قريب خودکش حملہ آور اليکش رکوانے کے ليئے تيار بيٹھے ہيں? (وزير داخلہ نے بھي اس کي تصديق کي ہے?) کراچي ميں بڑے پيمانے پر بدامني ہو سکتي ہے? م? ق? م? حلقہ بنديوں ميں تبديليوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اليکشن کا بائيکاٹ کر سکتي ہے? (اس کا اشارہ اليکشن روکنے والوں کي طرف سے آئے گا?) فرقہ وارانہ دہشت گردي کرائي جا سکتي ہے? جنھيں نااہل قرار ديا گيا ہے يا پارٹي کا ٹکٹ نہيں ملا، وہ بھي گڑبڑ کرا کے بھڑاس نکال سکتے ہيں? تبديلي کي اميد لگائے بيٹھے جوشيلے مشتعل ہو سکتے ہيں?
التوا کے بارے ميں سب سے اہم ہماري غير سياسي ہيئت حاکمہ کا رويہ ہوگا? آرمي چيف بھلے ہي عالم بے عمل ہوں، ان کے بعض کور کمانڈر کروڑ کمانڈر بن چکے ہوں اور دوسرے جرنيل ہاں ميں ہاں ملانے والے ہوں تو بھي چھ لاکھ کي فوج کي بے چيني دبائي نہيں جا سکتي? فوج ميں باقاعدگي سے جوانوں کي نبض (Pulse) ديکھي جاتي ہے، جو ان کي ملکي امور پر سوچ ظاہر کرتي ہے? اسے نظر انداز کرنا خوني بغاوت کا راستہ ہموار کرنا ہوگا? ہمارے عوامي بقراط، شيخ رشيد احمد، کہا کرتے ہيں، “ڈرو اس وقت سے جب پاگلوں کا کوئي گروہ نکل پڑے گا?”
اگر اليکشن ملتوي ہو جائيں تو عبوري حکومتيں ختم ہو جائيں گي کيونکہ وہ اليکشن کرانے ہي کے ليئے بنائي گئي تھيں? نئي اسمبلياں نہ ہونے کي بنا پر نئے وزير اعظم اور وزراء اعلا بھي نہيں آ سکتے? يوں بہت بڑا خلا پيدا ہو جائے گا، جسے پر کرنا لازمي ہوگا، چاہے آئين سے انحراف پر مجبور ہونا پڑے? ايسي صورت ميں کيا ہو سکتا ہے؟ تفصيل کے ليئے اگلے مضمون کا انتظار کريں?
1 Comment
Comments are closed.