چاند رات عید فیسٹیول (آسٹریلیا) کو سال کا بہترین اِیونٹ کا ایوارڈ

سید عتیق الحسن سال کی بہترین مقامی شخصیات میں شامل؛ مقامی یومِ آسٹریلیا تقریب میں تقسیم ایوارڈ

سڈنی(26 جنوری، ٹریبیون انٹرنیشنل)؛   یومِ آسٹریلیا 26 جنوری  کے موقع پر  بائ سینٹینیل پارک اولمپک میں رنگا رنگ  تقریب کا انعقاد اوبرن سٹی کونسل اور اولمپک پارک کی جانب سے کیا گیا  جس میں مقامی  سالانہ تقسیم ایوارڈ کی تقریب  بھی منعقد ہوئی۔ تقریب میں کئی مقامی اور قومی شخصیات نے شرکت کی جس میں ناظم اوبر ن سٹی جناب حشام ذرائیکا،  رکن قومی اسمبلی گریک لنڈی،رکن قومی اسمبلی جیسن کلئیر،  سینیٹر سئی دستیاری،  رکن صوبائی اسمبلی نیو سائوتھ ویلز بابرا پیری، اولمپین اور سفیر یومِ آسٹریلیا جیمس چیپمین نے شرکت کی۔

یوم آسٹریلیا کا یہ میلہ دوپہر 12 بجے شروع ہوا جس میں چھ ہزار سے زیادہ لوگوں نے اپنی فیملیز کے ساتھ شرکت کی۔ بائی سینٹینیل پارک  کو  بچے اور بڑوں کی دلچسپی  کی سرگرمیوں  اور ساز و سامان سے سجایا گیا تھا۔ مختلف اشیا کے  رنگا رنگ اسٹالز جس میں مختلف کھانے کے اسٹالز ، بچے اور بڑوں کے لئے جھولے، مختلف قسم کے کھیل،  مختلف ثقافتی گروپس کے روائتی رقص،  اور ایک بڑے اسٹیج پر فن اور آرٹ کے مختلف گروپس کے جانب سے پرفارمینس نے لوگوں کو بہترین تفریح فراہم کی اور یوم ِ آسٹریلیا کو روائتی طریقہ سے منانے کا موقع فراہم کیا۔

یومِ آسٹریلیا کے اسِ  سالانہ میلہ  کی خاص   سرگرمی میں  پرتپاک  سرکاری تقریب تھی ،  جس میں سرکاری ، غیر سرکاری اور سماجی شخصیات کا یومِ آسٹریلیا پر پیغام،  اسِ سال آسٹریلیا کی شہریت حاصل کرنے والوں کو تقسیم شہریت سرٹیفیکس اور سالانہ تقسیم ایوارڈ  تھے۔  

تقریب میں اسِ سال کا  یوتھ  ایوارڈ  ایک ہونہار افغانی لڑکی نجیبہ کو دیا گیا۔ سال کا بہترین کا شہری ایوارڈ جان گرین کو دیا گیا اور سال کا بہترین  پروگرام کا ایوارڈ چاند رات عید فیسٹیول کو دیا گیا۔ اس کے علاوہ سید عتیق الحسن جو کہ ایک معروف سماجی کارکن، کمیونٹی لیڈر اور صحافی ہونے کے علاوہ چاند رات عید فیسٹیول کے روح رواں بھی ہیں کو سال کے بہترین شہری شخصیات میں شامل کیا گیا اور ایواڈ بھی دیا گیا۔

 چاند رات عید فیسٹیول کو سال کا بہترین پروگرام  کا ایوارڈ آسٹریلیا میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کے لئے فخر کا مقام ہے  جس کے پیچھے منتظمین کی 15 سال کی انتھک اور مستقل محنت ہے اور ساتھ ہی تمام پاکستانیوں کی سپورٹ۔

اسِ  پر ُمسرت موقع پر سید عیتق الحسن نے آسٹریلیا، پاکستان اور جہاں جہاں پاکستانی بستے ہیں  کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ  چاند رات عید فیسٹیول کی سرکاری سطح پر پذیرائی ایک بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے جس کے حق دار وہ تمام لوگ ہیں جو چاند رات میں شریک ہوکر اسے کامیاب بناتے ہیں۔ انہوں نے تمام اسپانسرز، اسٹال ہولڈرز، رضاکار،  اور انتظامیہ کے افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام لوگ اسِ ایوارڈ کے مستحق  ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکا اور انکی ٹیم کا یہ مشن ہے کہ وہ چاند رات عید فیسٹیول کو آسٹریلیا کا ایک قومی اور فخریہ میلہ بنائیں جو ہماری کثیر الثافت کی پہنچان بنے اور  اور انشا اللہ  وہ دنِ دور نہیں جب  چاند رات عید فیسٹیول کو ایسے بے شمار  انعامات سے نوازہ جائے گا اور یہ دنیا میں آسٹریلیا کی پہنچان کے حوالے سے جانا جائے گا۔

تقریب میں آئے تمام مہمان خصوصی نے سید عتیق الحسن کو چاند رات عید فیسٹیول اور انکو سال کے بہترین مقای شخصیات میں شامل ہونے پر مبارکباد  پیش کی۔

https://www.youtube.com/watch?v=fCNcFX13-D8تقریب ایوارڈ کی ویڈیو کے لئے کلک کیریں 

Recommended For You

About the Author: Tribune