کراچی(پریس ریلیز ،14 مارچ): چاند رات عید فیسٹیول آسٹریلیا کی انتظامیہ اقبال میموریل اسکول کے مستحق اسپیشل طلباء کو اسکالر شپ دیا کرے گی۔ اس بات کا اعلان چاند رات عید فیسٹیول آسٹریلیا کی بانی اور ڈائیریکٹر ثریا حسن نے اپنے دورۂ پاکستان کے دوران اقبال میموریل اسکول کے دورۂ کے دوران کیا۔ ثریا حسن نے کہا کہ انکا اور سید عتیق الحسن کا یہ دیرینہ خواب رہا ہے جس ک لئے ان کی فیملی پچھلے دو دھائیوں سے کوشش کر رہے ہیں اور چاند رات عید فیسٹیول آسٹریلیا ایک اللہ تعالی کی دین جس کی بدولت اب یہ ممکن ہونے جا رہا ہے۔ ثریا حسن نے اقبال میموریل اسکول کے دورۂ کے دوران اسکول کی انتظامیہ، بورڈ آف ڈائیریکٹرز کے ممبران کے علاوہ اسکول کے اسپشل بچوں سے بھی ملاقات کی اور کافی دیر بچوں میں گھل ملِ گئیں۔ اسِ موقع پر اسکول کی انتظامیہ کے اعلی عہدیداروں نے ثریا حسن اور چاند رات عید فیسٹیول آسٹریلیا آرگینائزیشن کے تمام میمبران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے چاند رات عید فیسٹیول کے ذریعہ اسِ نیک کام کا بیڑا اٹھایا ہے۔
اس موقع پر اقبال میموریل ٹرسٹ کے ایڈمنسٹیٹرجناب مقصود احمد خان نے کہا کہ ان کے ادارے کے لئے یہ بہت خوش نصیبی کی بات ہے کہ چاند رات عید فیسٹیول آرگینائزیشن کے روحِ رواں جناب سید عتیق الحسن اور ثریا حسن نے اقبال میموریل ٹرسٹ کو سپورٹ کرنے کا اعادہ کیا ہے اور وعدہ کیا ہیکہ ان کا ادارہ اقبال میموریل ٹرسٹ کے اسپیشل بچوں کو اسکالر شپ کے ذریعہ مالی مدد کیا کرے گا۔
جناب مقصوف احمد خان نے اقبال میموریل ٹرسٹ اسکول کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے اسکول میں وہ بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں جن میں جسمانی یا دماغی اعتبار کمی ہوتی ہے اور جنہیں اسپشل بچے کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکے اسکول میں انِ بچوں کو ان کے گھروں سے لانے اور واپس لیجانے کا بھی انتظام ہے ۔ جناب مقصود صاحب نے کہا کہ گو کہ اسکو ل اور ٹرانسپورٹ کی فیس اتنی زیادہ نہیں ہے مگر پھر بھی بہت سے ماں باپ یہ خرچہ برداشت نہیں کر سکتے ۔ لحاظہ ادارے کو مخیر حضراب یا اداروں کی تلاش رہتی ہے جو انِ بچوں کی تعلیم کا سہارا بن سکیں۔اسِ موقع پر اقبال میموریل ٹرسٹ کے سینئر وائس صدر جناب زیڈایچ خرم نے کہا کہ چاند رات عید فیسٹیول آسٹریلیا نے جس طرح سے آسٹریلیا میں پاکستانی کلچر اور پاکستان کے نام کو روشن کیا ہے وہ قابل ستائش ہے جس کا سہرا یقیناًسید عتیق الحسن اور ثریا حسن کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ ہمارے پاکستانی دنیا کے کسی ملک میں بھی رہیں اور چاہے جتنے عرصہ سے بھی مقیم ہوں پاکستان کو نہیں بھولتے اور پاکستان اور پاکستانی قوم کے ہر برے وقت میں ساتھ دینے کے لئے سب سے آگے کھڑے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اللہ کا بہت کرم ہے کہ سید عتیق الحسن اور ثریا حسن کو اللہ تعالی نے یہ توفیق عطا فرمائی کہ انکی پچھلے پندرہ سال کی مسلسل محنت اب رنگ لا رہی ہے اور ان کا ادارہ اب پاکستان میں مستحق بچوں کی تعلیم حاصل کرنے میں مالی مدد کیاکر ے گا۔
ثریا حسن نے اسِ موقع پر اعلان کیا کہ چاند رات عید فیسٹیول آرگینائیزیشن کی طرف سے اس موقع پر دو مستحق طلبا کو اسکالر شپ دینے کا اعلان کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ادارہ اسکالر شپ کی تعداد میں مسلسل اضافہ کر تا رہے گا جس کے لئے وہ اور سید عتیق الحسن نا صرف چاند رات عید فیسٹیول کے ذریعہ فنڈ اکھٹا کریں گے بلکہ دوسرے پراجیکٹس کے ذریعہ بھی پاکستان میں تعلیم کے شعبہ میں لوگوں کی خدمت کرنا چاہتے ہیں کیونکہ پاکستان کی عوام کا سب سے بڑا مسلہ تعلیم ہے ۔ اگر لوگوں میں تعلیم ہوگی تو وہ نا صرف اپنا بہتر مستقبل بنا سکتے ہیں بلکہ پاکستان میں بھی اچھی قیادت سامنے لا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ چاند رات عید فیسٹیول سڈنی میں پچھلے 15 سال سے سید عتیق الحسن اور ثریا حسن منعقد کر رہے ہیں اور اب باقاعدہ طور پر ایک ٹرسٹ قائم کر دیا گیا ہے جو اسِ عالیشان فیسٹیول کا انعقاد کیا کرے گا۔ اسِ سال چاند رات عید فیسٹیول سڈنی میں 7 اگست کو اولمپک پارک سڈنی میں منعقد کیا جائے گا اس کے علاوہ آسٹریلیا کے دوسرے بڑے شہر میلبورن میں بھی 10 اگست کو عید فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ مزید معلومات کے لئے چاند رات عید فیسٹیول آرگینائزیشن کی ویب سائٹ
پر دیکھی جاسکتی ہیں۔ www.cref.com.au
Comments are closed.