سڈنی ؛ پاکستانی آسٹریلین فیڈریشن کا قیام ۱۹ جون ۲۰۱۰ میں ہوا تھا۔ قیام کے وقت بنیادی رکن سازی اور عارضی مرکزی و مختلف ذیلی کمیٹیوں کا قیام عمل میں آیا تھا۔ اسکے بعد پاکستانی آسٹریلین فیڈریشن سوائے چند پاکستانی کمیونٹی پروگراموں کے واضح اور غیرمعمولی کارکردگی نہیں انجام دے سکی ۔ مگر پھر بھی جب بھی پاکستان کے حوالے سے پاکستانی کمیونٹی کی صحح ترجمانی کی ضرورت محسوس ہوئی پاکستانی آسٹریلین فیڈریشن کے بانی اور اہم رکن سب سے آگے نظر آئے۔ مگر پاکستانی آسٹریلین فیڈریشن کے قیام کا مقصد اور اِس کا سات نکاتی ایجنڈے کا مقصد آسٹریلیا میں پاکستانی کمیونٹی کو ہر شعبہ میں مضبوط کرنا ہے۔ پے اے ایف کا ایجنڈا مثالی ہے اور اگر اس پر کامیابی سے عمل کرا جائے تو آسٹریلیا میں بسنے والے پاکستانیوں کو پے اے ایف پر ناز ہوگا اور پے اے ایف پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور اتحاد کے لئے موثر خدمات انجام دے سکتی ہے۔
پاکستانی آسٹریلین فیڈریشن (پی اے ایف) میں سست رفتاری کی وجہ سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی کے چند اہم عہدیداروں کی عدم دستیابی اور مایوسکن دلچسپی تھی۔ اب جبکہ عارضی کمیٹیوں کی مدد بھی پوری ہو چکی ہے، کئی پاکستانیوں نے پے اے ایف کو دوبارہ سرگرم کرنے اور پے اے ایف کے لئے کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
اسِ سلسلے میں دو پاکستانی شخصیات نے اپنی ماہرانہ خدمات کی پیش کش کی ہے۔لحاظہ میں یہ اعلان کرنے جا رہاہوں کہ پاکستانی آسٹریلین فیڈریشن کی تشکیل نو ، رکن سازی اور میلبورن میں وکٹوریہ کی برانچ قائم کرنے کا کام شروع کیا جارہا ہے۔اسِ سلسلے میں تمام پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ وہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور پاکستانی کمیونٹی کو پے اے ایف کے بینر تلے متحد کرنے، کمیونٹی کی بہتر امیج قائم کرنے اور پاکستانیوں کی نئی نسل پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے اہم سماجی و ثقافتی کاموں کو سرانجام دینے میں ایک دوسرے کی مدد کریں۔
مزید معلومات کے لئے مجھ سے رابطہ کی جا سکتا ہے مگر نیو سائوتھ ویلز کی رکن سازی کے لئے رابطہ کریں ثروت حسن سے نیو سائتھ ویلز جبکہ علی اصغر اعوان سے وکٹوریہ یا میلبون کے لئے۔
Sarwat Hassan, PAF, NSW 0414 204 093
Ali Awan, PAF, VIC 0432 577 450