لاہور کے مختلف کالجز سے تعلق رکھنے والے متعدد طلباء کا قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اے پی ایم ایس او میں شمولیت کا اعلان
صوبہ پنجاب کے طلباء کی اے پی ایم ایس اومیں شمولیت ملک میں انقلاب کی نوید ہے ، صوبائی تنظیمی کمیٹی
بہت جلد پنجاب بلخصوص لاہور کی تمام جامعات اور کالجز میں اے پی ایم ایس اوکو فعال کرینگے ، طلباء کا عزم
لاہور ۔۔۔۔25، مارچ،2014ء
لاہور کے مختلف کالجز سے تعلق رکھنے والے طلباء کی بڑی تعداد نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے APMSOمیں شمولیت کا اعلان کردیا ۔ یہ اعلا ن انہو ں نے ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس لاہور میں صوبائی تنظیمی کمیٹی کے ارکان محمد غوث ، اشرف اورکزائی اور ایم کیو ایم لاہور ڈسٹرکٹ کے ذمہ داران سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب کے ارکان نے کہاکہ پنجاب بلخصوص لاہور سے تعلق رکھنے والے طلباء کی مسلسل ایم کیو ایم میں شمولیت اس بات کی دلیل ہے کہ حق پرستی کا پیغام صوبہ پنجاب میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ طلباء و طالبات APMSOمیں جوق درجوق شمولیت اختیار کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی طلباء کی APMSOمیں شمولیت ملک میں 98فیصد غریب و متوسط طبقے کے انقلاب کی نوید ہے اور طلباء نے جس طرح سے جناب الطاف حسین کے فکر وفلسفہ اور نظریہ کو سمجھا ہے وہ ملک بھر کے مظلوم عوام کیلئے انتہائی خوش آئند ہے ۔ انہوں نے APMSOمیں شمولیت اختیار کرنے والے طلباء کا زبردست خیر مقدم کیا اور جناب الطاف حسین کی جانب سے انہیں دلی مبارکباد پیش کی ۔اس موقع پر طلباء نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم ملک کی واحد جماعت ہے جس نے ایک طلباء تنظیم APMSOسے جنم لیا ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ جناب الطاف حسین کے فکر، فلسفہ و نظریہ کو پنجاب کے چپے چپے میں پھیلائیں گے اور بہت جلد پنجاب بلخصوص لاہور کی تمام جامعات میں APMSOکو فعال کرینگے ۔اس موقع پر طلباء نے اپنے ہاتھوں میں پاکستان اور ایم کیو ایم کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کے حق میں پرجوش نعرے لگارہے تھے ۔
1 Comment
Comments are closed.