اختر علی مغل کی جانب سے ادبی، سماجی اور صحافتی شخصیات کے لئے عشائیہ منعقد کیا گیا

 سڈنی (ٹریبیون انٹرنیشنل رپورٹ، 10 اپریل):  سڈنی میں پاکستانی کمیونٹی کے سرگرم کارکن اختر علی مغل اور انکی بیگم شہنیلہ اختر نے بروز جمعہ 9 اپریل کو ایک مقامی ریسٹورینٹ میں باوقار اور پر رونق عشائیہ کا انتظام کیا۔ اس موقع پر اختر علی مغل کے حلقہ احباب سے تعلق رکھنے والے اختر علی مغل کے اساتذہ، معروف ادبی شخصیات، شعراء، کمیونٹی قائدین اور شعبہ صحافت کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں اختر علی مغل کے استاد اور سینئر کمیونٹی قائد قمر الاقمار خان صاحب، پروفیسر رئیس علوی صاحب، رضا باقر صاحب، سید عتیق الحسن صاحب،ریحان علوی صاحب، ڈاکٹر شبیر حیدر صاحب، طارق مرز ا صاحب، شاہد ملک صاحب، محمد علی چوہان صاحب، راجہ اسلم صاحب، راجہ تاثیر صاحب،خرم کیانی صاحب، صفی علوی صاحب،جاويد عمران رانا صاحب،شاہد کيانی صاحب، آرٹسٹ زاہد احمد صاحب،آرٹسٹ جگنی صاحبہ راف

قمرالاقمار خان صاحب اور رئیس علوی صاحب کی خدمات کو سراہنے اور ایوارڈ دینے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

چودھری صاحب، عارف صادق صاحب،سید جاوید شاہ، تہمینہ راؤ صاحبہ، ڈاکٹر درِ شہوار صاحبہ، کرنِ صاحبہ اور ثریا حسن صاحبہ نے شرکت کی۔

 تقریب میں اختر علی مغل کی جانب سے جناب قمر الاقمار صاحب اور پروفیسر رئیس علوی صاحب کو انکی کمیونٹی، سماجی، تعلیمی اور ادبی خدمات پر اعزازی شيلڈ و خراج تحسين پیش کیا گیا۔ تقریب سے پروفیسر رئیس علوی، قمر الاقمار، ڈاکٹر شبیر حیدر، طارق مرزا، تہمینہ راؤ صاحبہ،اور سید عتیق الحسن نے خطاب کیا۔ ایس بی ایس ریڈیو اردو سروس کے پیشکار اور براڈکاسٹر ریحان علوی صاحب نے اپنے خوبصورت کلام سے محفل میں چار چاند لگا دئیے۔ مقررین نے اپنے خطابات میں اختر علی مغل کو خوبصورت محفل سجانے پر بالالخصوص مہمانِ خصوصی قمرالاقمار خان صاحب اور رئیس علوی صاحب کی خدمات کو سراہنے اور ایوارڈ دینے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

 پرتپاک عشائیہ کے بعد محفلِ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں ریحان علوی صاحب، رضا باقر صاحب، رئیس علوی صاحب، ڈاکٹر شبیر حیدر صاحب، طارق مرزا صاحب نے اپنے کلام سے محفل کو پررونق بنایا۔

 ٹریبیون انٹرنیشنل کی جانب سے اختر علی مغل اور شہنیلہ مغل کو تقریب کے انعقاد پر بہت بہت مبارکباد۔

Recommended For You

About the Author: Tribune