خالد شریف کی شان میں ایک شام

سڈنی (ٹریبون انٹرنیشنل رپورٹ ) بروز پیر  ۲۵ ستمبر کو سڈنی کے ایک  مقامی ریسٹورینٹ میں پاکستان کے مشہور شاعر، ادیب اور دانشور خالد شریف کی شان میں ایک شام کا پرتپاک اہتمام کیا گیا۔ اسِ تقریب کا انعقاد پاکستان آسٹریلیا فرینڈ شپ کی جانب سے کیا گیا تھا جس کے روح و رواں جناب ارشد نسیم بٹ ہیں۔ اسِ تقریب میں سڈنی کی چیدہ چیدہ شخصیات نے شرکت کی  جن  کا تعلق شعر و ادب ، تصنیف نگاری اور صحافت ہے ، ان میں بالخصوص شاعر و ادیب اشرف شاد، معروف گلوکاراور شاعر ریاض حسین  شاہ، میلبورن سے تشریف لائے ندیم ندوی، ہم وطن پاکستانی اخبار کے ایڈیٹر انِ چیف راجہ تاثیر، ریڈیو دوستی کے پروڈیوسر زاہد منہاس، راجہ اسلم، ثریا حسن، شاعرہ فرحت اقبال اور بین الاقوامی  صحافی  و کالم نگار اور کمیونٹی لیڈر سید عتیق الحسن Khalid Ashraf Program Image4شامل تھے۔ تقریب کے  میزبان جناب ارشد نسیم بٹ  تھے  جبکہ مہمان خصوصی  جناب خالد اشرف، سید عتیق الحسن اور اشرف شاد   تھے۔

ارشد نسیم بٹ صاحب نے اپنے روایتی  اور والہانہ انداز میں خالد شریف سے مسنلک ماضی کے واقعات سنا کر حاضرین محفل کو بھر پور  محضوض کیا۔ اشرف شاد صاحب نے  بھی خالد شریف صاحب سے جڑے شعر و ادب بالخصوص خالد شریف کے  پاکستان میں اشاعت کے پاکستان میں کام کو سراہتے ہوئے حاضرین محفل کو  بتایا کہ کس انتھک محنت اور لگن سے  لاہور میں ماورا پبلیکیشن چلا رہے ہیں  جو آج بے تہاشہ شاعروں اور ادیبوں کی  ہزاروں Khalid Ashraf Program Image3کتابیں شائع کر چکا ہے۔ اشرف شاد نے اپنے کلام سے کچھ اشعار بھی محفل میں پیش کئے اور داد حاصل کی۔

سید عتیق الحسن نے اردو زبان کی   اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قوموں  میں جو انقلاب قلم سے شروع ہوئے اور اپنے منطقی انجام کو پہنچے وہ بندوق اور تلوار سے کہیں زیادہ دیرینہ  تھے  اور  وہ انقلاب  قوموں کی زندگیوں میں   عظیم تبدیلی  لے کر لائے۔  سید عتیق الحسن نے آسٹریلیا میں  اردو زبان بولنے والے افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  اپنی خاندانی  اور مشرقی روایات کو قائم رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ  ہم اپنے گھروں میں اپنے Khalid Ashraf Program Image5بچوں سے اردو زبان میں بات  کریں اور نئی نسل کو اردو سیکھائیں۔

مہمان خصوصی خالد شریف  نے میزبان اور حاضرین محفل  کا شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ارشد نسیم بٹ صاحب کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے محفل کا انتظام کیا اور ان کو موقع فراہم کیا کہ وہ سڈنی کے شعر و ادب اور اردو کے حوالے سے چیدہ چیدہ شخصیات سے ملیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ساتھ بہت ساری یادیں پاکستان ساتھ لیکر جائیں گے۔ محفل میں دوسرے  مقررین میں راجہ تاثیر، اسلم ، اور ریاض حسین شاہ شامل تھے جنہوں نے محفل کو اپنے خصوصی انداز بیاں سے  حاضرین  کو محضوض کیا۔  

ارشد نسیم بٹ صاحب بڑی باقاعدگی سے پاکستان سے جب  بھی کوئی خصوصی شخصیا ت تشریف لاتی ہے تو   وہ پاکستانی روایات کو قائم رکھتے ہوئے اسُ  کی عزت افزائی  اور  مقامی شخصیات سے رابطہ قائم کرنے کے لئے اسِ طرح کی پر تپاک محلفوں کا اہتمام پاکستان آسٹریلیا فرینڈ شپ کے بینر تلے کرتے ہیں۔ تقریب میں نہایت ہی لذیز اور عمدہ طعام کا بھی انتظام کیا گیا تھا جس سے تمام مہمانوں بہت لطف اندوز ہوئے۔

Recommended For You

About the Author: Tribune