سڈنی (ٹریبیون انٹرنیشنل رپورٹ): نوجوان آسٹریلوی صحافی، مینیجنگ ایڈیٹر ٹریبون انٹرنیشنل اور ایونٹ مینجر چاند رات عید فیسٹیول (آسٹریلیا) کی شادی کا انعقاد سڈنی کے ایک پروقار فنکشن سینٹر ولاِ بلینکا میں ہوا۔ ثروت حسن کا نکاح عادلِ حسین خان کے ساتھ پچھلے سال جون میں سڈنی میں ایک سادہ تقریب میں انجام پایا تھا جس کے بعد بروز جمعہ 28 مارچ کو تقریبِ رخصتی کا انعقاد ہوا۔ ثروت حسن مشہور صحافی، کالم نگار اور سڈنی میں پچھلے 25 سال سے مقیم سرگرم کمیونٹی لیڈر سید عتیق الحسن اور چاند رات عید فیسٹیول کی بانی اور سرگرم خاتون ثریا حسن کی اکلوتی بیٹی ہیں۔ تقریب میں چار سو کے قریب لوگوں نے شرکت کی جن میں حسن فیملی کے قریبی فیملی فرینڈز، نامور کمیونٹی شخصیات اور مشہور آسٹریلوی سیاسی شخصیات نے شرکت کی، جن میں قومی اسمبلی کی رکن جولی اوونز، سینیٹر لوری فرگوسن، نیو سائوتھ ویلز پارلیمنٹ کی رکن بابرا پیری اور سڈنی میں پاکستانی کونسل جنرل عبدلعزیز عقیلی شریک تھے ۔
کی اسِ تقریبِ سعید کو مکمل روائتی پاکستانی شادی سے سجایا گیا تھا جس میں پاکستانی ثقافت اور شادی کی روائتی رسومات کا خوبصورت انداز میں اہتمام کی گیا تھا جس کا شادی کے شرکاء نے بھر لطف اٹھایا اور اسِ بات کا اظہار کیا کہ گو کہ شادی آسٹریلیا میں تھی مگر حاضرین محفل کو یوں محسوس ہو رہا تھا کہ وہ پاکستان میں شادی میں شریک ہیں۔


Comments are closed.