ثروت حسن کی شادی سڈنی میں ایک پروقار تقریب میں انجام پائی

سڈنی (ٹریبیون انٹرنیشنل رپورٹ): نوجوان آسٹریلوی صحافی،  مینیجنگ ایڈیٹر ٹریبون انٹرنیشنل اور ایونٹ مینجر چاند رات عید فیسٹیول (آسٹریلیا) کی  شادی کا انعقاد سڈنی کے ایک پروقار فنکشن سینٹر ولاِ بلینکا میں ہوا۔ ثروت حسن کا نکاح عادلِ حسین خان کے ساتھ پچھلے سال جون  میں سڈنی میں  ایک سادہ تقریب میں انجام پایا  تھا جس کے بعد بروز جمعہ  28  مارچ   کو تقریبِ رخصتی کا انعقاد ہوا۔ ثروت حسن مشہور صحافی، کالم نگار اور سڈنی میں پچھلے 25 سال سے مقیم سرگرم کمیونٹی لیڈر سید عتیق الحسن اور چاند رات عید فیسٹیول کی بانی اور سرگرم خاتون ثریا حسن کی اکلوتی بیٹی ہیں۔ تقریب میں چار سو کے قریب لوگوں نے شرکت کی جن میں حسن فیملی کے قریبی فیملی فرینڈز، نامور کمیونٹی شخصیات   اور مشہور آسٹریلوی سیاسی شخصیات نے شرکت کی، جن میں قومی اسمبلی کی رکن جولی اوونز، سینیٹر لوری فرگوسن، نیو سائوتھ ویلز پارلیمنٹ کی رکن بابرا پیری  اور سڈنی میں پاکستانی کونسل جنرل عبدلعزیز عقیلی  شریک  تھے ۔

شادی سے پہلے روائتی رسمِ مہندی کی تقریب دلہن اور دولہا کے اہلِ خانہ نے روائتی  انداز میں  ہمالیہ فنکشن پیلس  میں بروز جمعہ  22 مارچ کو  منعقد کیا جس میں تاج محل  ایونٹ مینیجمنٹ سجاوٹ کا انتظام کیا تھا۔ ہال کو بہت کی پر کشش انداز میں مہندی کےروائیتی تھیم کے ساتھ سجایا گیا تھا۔ یہ تقریب خواتین کے لئے تھی جس میں پاکستانی خواتین نے بھرپور انداز میں مہندی کی روائیتی  رسموں میں حصہ لیا۔

ثروت حسن کے شوہرعادل حسین خان عرف سلمان  کا تعلق پاکستان کے شہر کراچی سے ہے ،جنہوں نے حال ہی میں سڈنی میں بزنس مینجمنٹ میں اپنی تعلیم مکمل کی ہے۔  شادی کی تقریب میں عادل حسین  کے  والدین  خصوصی طور پر پاکستان سے تشریف لائے تھے۔ ثروت حسن کی تقریبِ رخصتی کے پر مسُرت موقع پر سید عتیق الحسن اور ثریا حسن نے محفل میں موجود تمام مہمانوں کا شرکیا ادا  ۔ شادی کی  اسِ  تقریبِ سعید کو مکمل  روائتی پاکستانی شادی سے  سجایا گیا تھا جس میں پاکستانی ثقافت  اور   شادی کی روائتی رسومات کا خوبصورت انداز میں اہتمام کی گیا تھا جس  کا شادی کے شرکاء نے بھر لطف اٹھایا  اور اسِ بات کا اظہار کیا کہ  گو کہ شادی آسٹریلیا میں تھی مگر حاضرین محفل کو یوں محسوس ہو رہا تھا کہ وہ پاکستان میں  شادی میں شریک ہیں۔

نیز بروز اتوار 30 مارچ کو عادل حسین خان اور انکے اہلِ خانہ نے تقریبِ ولیمہ کا اہتمام کینڈل لائٹس میں کیا۔ اسِ پرتپاک تقریب  میں دولہا اور دلہن کے اہل  خانہ سیمت 200 سے زیادہ مہمانوں نے شرکت کی۔ تقریبِ ولیمہ کو  ٹی-20 ولڈکپ ٹورنامنٹ کا پاکستان بمقابلہ بنگلادیش کے درمیان  میچ نے یادگار بنادیا کیونکہ تقریب کے دوران اسِ میچ کو بڑے اسکرین پر دکھایا گیا،مہمانوں  نے طعام اورحلقہ احباب سے میل جول کے ساتھ ساتھ میچ  کے دلچسپ لمحات کو بہت محظوظ کیا۔

 

Recommended For You

About the Author: Tribune

Comments are closed.