کیا پاکستان میں تبدیلی آسکتی ہے

کیا پاکستان میں تبدیلی آ سکتی ہے،  آج یہ سوال ہر محبِ وطن پاکستانی کے ذہن میں ہے۔ مگر جس روش پر پاکستان پچھلے ساٹھ سال سے چلایا گیا ہے اور جس طرح سے پاکستان کے سیاسی بازیگر اور ریاست کو چلانے والی ریاستی طاقتیوں نے پاکستان کو اپنے کنٹرول میں جکڑا ہوا ہے۔ اب لگتا یوں ہے کہ پاکستان بس اسی طرح چلے گا جس طرح چل رہا ہے اور بڑی طاقتوں کے رحم و کرم پر زندہ رہے گا اگر رہا تو۔

پاکستان کی بنیاد عدل و انصاف اور اسلامی اصولوں پر چلانے والی مسلمانوں کی ریاست قائم کرنی تھی۔ مگر پاکستان بننے کے بعد اور پاکستان کے بانی قائد اعظم اور پھر لیاقت علی کی شہادت نے پاکستان کو یتیم کردیا اور پھر جس کے پاس طاقت تھی اس نے پاکستان کو اپنے طریقہ اور مفاد سے چلایا۔

کیا پاکستان میں تبدیلی آسکتی ہے

کیا پاکستان میں حقیقی جمہوریت نافظ ہے؟

کیا پاکستان میں عدل کا نفاظ قائم ہے؟

کیا پاکستان میں قانون کی بالا دستی ہے؟

کیا پاکستان میں عام  آدمی کو بنیادی سہولتیں میسر ہیں؟

کیا پاکستان کی عوام میں اتحاد اور نطم و ضبط ہے؟

اگر انِ سب سوالوں کا جواب نفی میں ہے تو پاکستان میں تبدیلی ایک خوبصورت نعرہ تو ہو سکتا ہے جس کو کیش کرکے سیاسی بازی گر اور نام نہاد سیاسی جماعتیں پاکستان پر حکومت کر سکتی ہیں مگر پاکستان میں حقیقی تبدیلی  نا ممکن ہے!

سید عتیق الحسن

Recommended For You

About the Author: Tribune