محبِ وطن عوام ایسا ہونے نہیں دیگی

!بقلم سید عتیق الحسن

ایسا نہیں ہو سکتا کہ فوج کی نرسری سے پیدا ہوئی جماعتیں پاکستان کو برباد کریں، بدعنوانیوں کا نظام نافظ کریں، ملک کی دولت پر عیاشیاں کریں اور فوج ہی   جمہوریت کی اقدار کو پامال کرتے ہوئے انکو اقتدارپر ناجائز طریقہ سے مسلحط کرے۔ ایسا نہیں ہو سکتا  پاکستان مخالف  اور پاکستان دشمن مذہبی جماعتیں ملک میں سیاست کے نام پر ریاست کو بلیک میل کریں  اور فوج کا چیف خاموش تماشائ بنا رہے۔ایسا نہیں ہو سکتا کہ فوج کا سپہ سالار جرائم ، لوٹ مار،اور منی لاڈرنگ کرنے والےزرداری، فضل الرحمن اور شریف خاندان کا دفاع کرے ،  جعلی حکومت  کو تحفظ فراہم کرے اور عوام تماشائی بنے رہیں ۔ ایسا نہیں ہو سکتا پاک فوج  اور پاکستان  کومردہ باد کے نعرے لگانے والوں کو کھلی چھوٹ دی جائے اور پاکستان زندہ باد کہنے والوں کو جعلی مقدمات میں جیلوں میں ڈالا جائے، محب وطن پاکستانی عوام یہ تماشہ اب برداشت نہیں کریگی۔ایسانہیں ہو سکتا فو ج، الیکشن کمیشن اور عدالتیں کرپٹ اور پاکستان دشمن جماعتوں کو کھلی چھوٹ دیدیں  اور محب وطن سیاستدان اور اسکی پارٹی پر پابندی لگانے کے حربے تلاش کریں ، عوام یہ بالکل برداشت نہیں کریں گے!ایسا نہیں ہو سکتا  جو جماعت اکثریتی پڑھے لکھے طبقے کی نمائندگی کرے، ملک میں صحح معنوں میں جمہوری نظام لانے کی کوشش کرے اس پر اور اسکے قائد پر پابندی لگا دی جائے اور جرائم پیشہ لوگ ملک کا دیوالیہ نکال دیں، پاکستانی قوم یہ برداشت نہیں کریگی!

یہی کچھ آج سے پچاس سال پہلے    عوامی لیگ اور  اسکے قائد مجیب الرحمن کے ساتھ کیا گیا اور مشرقی پاکستان الگ ہو گیا۔ اب یہ کہانی دوبارہ نہیں دہرائی جا سکتی۔  اگر عمران خان اور پی ٹی آئی پر پابندی لگائی گئی تو ملک میں وہ خونریز انقلاب آئےگا جس کا اسِ وقت تصور بھی نہیں کیا جاسکتا اور اقتدار پر قابض عناصر کو عوام بھاگنے کی جگہ نہیں دیگی۔

پاکستان میں جاری سیاست کے نام پر  موجودہ بھیانک  کہانی  کے دو اہم کردار  ہیں جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیف الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجہ ۔  یہ دو شخصیات ہیں پاکستان کا اقتدار ملک کےکرپٹ ترین لوگوں کے حوالے کرنے کے  ذمہ دار جنہوں نے آج پاکستان کو معاشی طور پر تباہ کر دیا ہے۔ اگر یہ شخصیات مزید کچھ ماہ اپنے عہدوں پر  نافظ  رہیں تو پاکستان کی سالمیت کی کوئی گارنٹی نہیں مگر ایسا ہوگا نہیں پاکستان کی آزادی کے دنِ سے پورے ملک میں ایک ایسی تحریک شروع ہونے جا رہی ہے کہ یہ تمام کرپٹ اور ملک لوٹنے والے عناصر ملک سے فرار ہونے کی بھرپور کوشش کریں گے مگر یہ جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے ہونگے۔

سید عتیق الحسن، سڈنی آسٹریلیا

Recommended For You

About the Author: Tribune