صوفیائے کرام کانفرنس متحدہ قومی موومنٹ لاہور

لاہور۔۔۔ 9 مارچ 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے لاہورمیں ہونے والی صوفیائے کرام کانفرنس سے اپنے خطاب کے بعد تمام فنکاروں اورقوالوں کا صوفیانہ کلام ٹیلیفون پر سنا۔ وہ ہرفنکارکودادوتحسین سے نوازتے رہے اورانہیں دعائیں دیتے رہے اورعوام سے کہتے رہے کہ وہ فنکاروں کو خراج تحسین پیش کریں۔حضرت مولاناروم ؒ کی درگاہ پرہونے والے صوفی رقص کی طرزپر ایک گروپ نے صوفی رقص پیش کیا تو جناب الطاف حسین نے کافی دیر تک انہیں خراج تحسین پیش کیااوراس گروپ کے ہرفردکواپنی جانب سے نقد انعام دینے کااعلان کیا۔ معروف فنکاراستاد حامدعلی خان صوفیانہ کلام پیش کیا تو جناب الطاف حسین نے تمام حاظرین سے کہا کہ وہ کھڑے ہوکراستاد حامد علی خان کوخراج تحسین پیش کریں جس پر تمام حاظرین نے کھڑے ہوکرانہیں خراج تحسین پیش کیا۔ صوفیانہ کانفرنس کااختتام پنجاب کے ممتازقوال بشیرمیانداد کی قوالی پرہوا۔کانفرنس کے اختتام پرانڈیاسے آئے ہوئے حضرت نظام الدین اولیاء ؒ کی درگاہ کے گدی نشین سیدناظم علی نظامی نے دعاکرائی۔جناب الطاف حسین بذریعہ فون دعا میں شریک ہوئے۔ناظم علی نظامی نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ صوفیاکانفرنس کوقبول فرمائے اورصوفیا کے پیغام کوعام کرے،الطاف حسین صوفیاء کی تعلیمات کے مطابق امن ومحبت کاجوپیغام پھیلارہے ہیں اللہ تعالیٰ اسے پوری دنیامیں عام کرے۔ پاکستان اورانڈیامیں امن ہو اوردونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہترہوں تاکہ دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے ملکوں میں آکربزرگان دین کے مزارات کی زیارت کرسکیں۔ دعاکے بعد ایم کیوایم پنجاب کے تمام ذمہ داروں نے جناب الطاف حسین کوصوفیائے کرام کانفرنس کی مبارکبادپیش کی ۔ جناب الطاف حسین نے تاریخی صوفیائے کرام کانفرنس کے انعقادپر تمام ذمہ داروں اورکارکنوں کوشاباش اورخراج تحسین پیش کیااوران کے لئے دعائیں کیں۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ بزرگان دین اور صوفیائے کرام کے صدقے اس حق پرستی کے پیغام کوملک کے چپہ چپہ میں پھیلادے اور ملک میں امن کردے ۔

Recommended For You

About the Author: Tribune

1 Comment

  1. Pingback: buy viagra online

Comments are closed.