دوھری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں کا فورم سڈنی میں آج ہوگا

سڈنی ؛ دوھری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں کی جانب سے بنایا جانے والا فورم کا آج بروز اتوار شام چار بجے سڈنی میں اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔ اس فورم کا انعقاد سڈنی میں پچھلے 25 سے مقیم پاکستانی سید عتیق الحسن کر رہے ہیں جو بین الاقوامی شہرت کے مالک صحافی ، مصنف ہیں اور ، مدیر ۔ آسٹریلیا میں 2003 میں شائع ہونے والی انگلش کتاب ’آسٹریلیا فار پاکستانیز‘ کے مصنف ہیں۔ صحافت کے علاوہ سید عتیق الحسن شعبہ تعلیم اور کونسلنگ اینڈ لائف کوچنگ سے وابسطہ ہیں اور ساتھ ہی پچھلے 15 سالوں سے آسٹریلیا میں قومی شہرت کا ملٹی کلچرل چاند رات عید فیسٹول منعقد کرتے ہیں جس میں ہزاروں پاکستانی شرکت کر تے ہیں۔ فورم کی بنیاد رکھنے سے متعلق سید عتیق الحسن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے شہریت کے قانون میں بڑ ا تضاد یہ ہے کہ ایک محب وطن پاکستانی جو اپنے وطن سے کوچ کرنے پر اسِ لئے مجبور ہوا کہ وہ اپنے خاندان اور اپنے لئے کچھ کر سکے اور جو پاکستان کے نام کودوسرے ملک میں روشن کرتا ہے ، وہ پاکستان میں کسی کو ووٹ تو دے سکتا ہے مگر ووٹ مانگ نہیں سکتا، وہ کسی اہم اور اعلی ادارے کے اعلی افسر کے ماتحت تو ہو سکتا ہے مگر خود ملک کے اعلی عہدہ پر نہیں بیٹھ سکتا۔ یہ کسِ قسم کا غیر منصفانہ قانون ہے؟ اب وقت آگیا ہے کہ دیارِ غیر میں بسنے والے پاکستانی جو پاکستان کو مستقل سہارہ دیئے ہوئے ہیں اپنے مکمل حق کی بات کریں۔ جب ایک امریکی غیر ملکی، ریمنڈ ڈیوسِ، لاہور کی شاہراہ پر پاکستانیوں کا قتل کرتا ہے تو اس کو عدالت سے بری کراکر با عزت طور پر رخصت کر دیا جاتا ہے اور مقتولین کے لواحیقین کی آوازیں بند کر دی جاتیں ہیں اس وقت ہمارے انصاف دینے والوں کو پاکستان اور غیر ملکیوں میں فرق نظر نہیں آیا اور نہ ہی اعتراض ہوا؟ جب ایک پاکستانی نزاد امریکی ایک پاکستانی سفارتکار کے ساتھ مل کر پاکستان کو رسوا کرتا ہے تو اس کو پاکستان کی عدالت بڑے عزت کے ساتھ ہر سہولت دیتی ہیں کہ وہ اپنا موقف بیان کرے ! مگر کیا وجہ ہے اگر ایک عام محب وطن دوھری شہریت کا مالک اگر پاکستان جاکر وہاں کے سیاسی سسٹم میں خدمت کرنا چاہتا ہے اوار لیکشن میں حصہ لے کر قوم کے لئے سیاسی عمل میں شامل ہونا چاہتا ہے تو اس کو اجازت نہیں۔
اگر آج کوئی محب وطن پاکستانی ہے تو وہ تاریکِ وطن ہیں جن کے پاس دوسرے ملک کی شہریت تو ہے مگر ان کا دلِ و دماغ صرف پاکستان کی سالمیت اور ترقی کے لئے دھڑکتا ہے۔ مگر وہ لوگ کیا سمجھیں گے جو محب وطن کو صرف ایک نعرہ سمجھتے ہیں جس کو استعمال کرکے اپنی دکان چمکاتے ہیں؟
یقیناًجب پاکستان کے شہریت کے قانون میں تبدیلی کی جائے گی اور دوھری شہریت رکھنے والوں کو پاکستان کے ہر شعبہ اور فورم پر برابری کے حقوق ملیں گے تو آسٹریلیا میں بسنے والے دوھری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں کا نام سرے فہرست ہوگا۔
آج کے فورم میں سڈنی میں قائم پاکستانی سیاسی جماعتوں کی آسٹریلیا میں قائم نمائندہ جماعتوں کے رکن، مقامی پاکستانی میڈیا اور سرگرم پاکستانی کمیونٹی کے افراد شرکت کریں گے۔ فورم میں بطور مبصرآسٹریلوی سیاسی رہنماؤں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
فورم کی تمام کاروائی دوسرے میڈیا کے علاوہ آج رات وائس آف ٹریبون کے ریڈیو پروگرام رات دس بجے FM98.5 پر بھی پیش کی جائے گی۔آج یعنی 24 فروری کو ہونے والے فورم کے اجلاس کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے؛
Agenda

* Awareness on the demands of the Dual National Pakistanis

* Consents on the agenda of the IFDNP
* Formation of Committee to work on the manifesto for the campaign of IFDNP
* Finalize next event of IFDNP
* Refreshments
Date & Time: Sunday 24th of February, 4.30pm (sharp) to 8.00pm
Venue: 36 Roycroft Avenue, Newington, NSW

International Forum of Dual National Pakistanis (IFDNP)

Recommended For You

About the Author: Tribune