ایم کیو ایم کے تیسویںیومِ تاسیس اور یوم پاکستان کے حوالے سے ایم کیو ایم آسٹریلیا میلبورن یونٹ کا سالانہ باربی کیو

ایم کیوایم آسٹریلیامیلبورن
ایم کیوایم آسٹریلیا میلبور ن یونٹ کی جانب سے یومِ پاکستان اور ایم کیو ایم کے تیسویں یومِ تاسیس کے سلسلے میں سالانہ باربی کیو کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی قومیتوں کی کثیر تعداد نے بھر پور شرکت کی ، تقریب میں بچوں کے لئے مختلف تفریحی پروگرام مرتب کئے گئے،خواتین وحضرات اوربچے ایم کیوایم کی اس تقریب سے لطف اندوز ہوئے۔
تقریب میں پاکستان کے مختلف ملی نغمے گائے گئے یومِ پاکستان کے حوالے سے تقاریر کی گئیں،ایم کیو ایم میلبورن کے انچارج ثاقب رضوان بھائی نے ایم کیوایم کے ۳۰ویں یومِ تاسیس کے سلسلے میں ایم کیو ایم آسٹریلیا کے اس اجتماع کے لئے بانیِ وقائد الطاف حسین بھائی کا پیغام پڑھ کر سنایا اور ساتھ ساتھ کارکنان کواس بڑی تقریب منعقد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا آخر میں کارکنان اور حاضرین کی ایک بڑی تعداد نے تحریک کے شہدا کوسلام پیش کیا اور قائدِتحریک سے عہدِووفا کیا۔

 

Recommended For You

About the Author: Tribune

1 Comment

  1. Pingback: viagra 5mg price

Comments are closed.