ایم کیو ایم کا آسڑیلیا میں احتجاج

 ایم کیوایم آسٹریلیایونٹ کے زیراہتمام ایم کیوایم کے کارکنان کی شہادت اورقائدتحریک جناب الطاف حسین کے خلاف بین القوامی سازشوں کیخلاف پر امن احتجاجی مظاہرہ کیاگیا

MQM demonstration in Canberra

جس میں ایم کیوایم کے ذمہ داران، کارکنان اورآسٹریلیا،سڈنی،میلبرون میں مقیم پاکستانیوں کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے بھرپوراندازمیں شرکت کی جن میں خواتین اوربچے بھی شامل تھے۔ایم کیوایم آسٹریلیاکی جانب سے آسٹریلین پارلیمنٹ ، یو این او کے دفتر،پاکستانی ہائی کمیشن اوربرطانیہ کے ہائی کمیشن کے سامنے ہونے والے پرامن مظاہرے میں شریک شرکاء ہاتھوں میں پلے کارڈز ، بینرز اور جناب الطاف حسین کی تصاویراٹھاہوئے تھے جووقفے وقفے سے جناب الطا ف حسین اورایم کیوایم کے حق میں فلک شگاف نعرے بھی لگارہے تھے۔ مظاہرین سے ایم کیوایم کے آرگنائزرافروزشاہین نے خطاب کیااورپاکستان خصوصاً کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنان کے قتل ،دہشت گردی،ایم کیوایم کے خلاف جاری غیراعلانیہ آپریشن اوربین القوامی سطح پرقائدتحریک جناب الطاف حسین کے خلاف ہونیوالی سازشوں سے آگاہ کیا۔اس موقع پرU,N,O، پاکستان ہائی کمیشن اوربرطانوی ہائی کمیشن میںیادداشتیں بھی جمع کرائی گئی جس میں مطالبہ کیاگیاکہ ایم کیوایم کے کارکنان کے قتل،غیراعلانیہ آپریشن اور جاری دہشت گردی سمیت جناب الطاف حسین کے خلاف بین القوامی سطح پرسازشیں فی الفوربندکی جائیں۔بعدازاں حق پرست شہداء کی مغفرت،ذمہ داران وکارکنان کے قتل میں ملوث قاتلوں کی گرفتاری اورجناب الطاف حسین کی صحت تندرستی کے ساتھ طویل العمری کیلئے دعائیں بھی کی گئیں۔

Recommended For You

About the Author: Tribune

1 Comment

Comments are closed.