آسٹریلیا کی تاریخ کی سب سےبڑی چاند رات

پاکستانی، ہندوستانی، بنگلادیشی، ترکی، عربی، چینی اور مقامی قدیمی  ثقافت پر مبنی رنگارنگ پروگرام

عوام کے لئے خصوصی ٹرانسپورٹ کا انتظام، مفت  پارکنگ، سڈنی اور میلبورن میں ایک ساتھ میلہ
سڈنی (۲۵ جولائی ، ٹریبیون رپورٹ): سڈنی  کے روزہلِ گارڈن میں  بروز اتوار مورخہ ۲۷ جولائی کو منعقد ہونے والے تاریخی چاند رات عید فیسٹول میں دس سے پندرہ ہزار روز شرکت کریںCREF 2013 Crowd گے۔ یہ کسی بھی مغربی ریاست میں ہونے والی چاند رات سے سب سے بڑی چاند رات ہے جو کہ آسٹریلیا کے دو بڑے شہروں سڈنی اور میلبورن میں ایک ساتھ منعقد کی جارہی ہے۔سڈنی  کی چاند رات جوکہ چار ہفتہ پر مبنی رمضان المبارک اور عید فیسٹیول   کی تقریبات  کے سلسلے میں   چاند رات عید فیسٹیول کے بینر تلے منعقد ہونے والےسات تقریبات پروگرام میں سب سے بڑامیلہ ہے، میں  عظیم الشان کثیر الثقافت رنگا رنگ پروگرام کا اہتمام کیا ہے۔ جس میں مختلف کمیونٹیز کے ثقافتی گروپس حصہ لے رہے ہیں اس کے علاوہ مقامی فنکاروں پر مبنی ایک خوبصورت رنگا رنگ شو بھی ترتیب دیا گیا ہے۔
 سڈنی  کے  ساتھ ساتھ چاند رات کے میلہ  منتظمین نے  میلبورن میں بھی بیک وقت منعقد کیا ہےجس میں  سڈنی میں ہونے والے رنگا رنگ پروگرام کو برائے راست دکھایا جائے گا۔اسِ میلہ کی کوریج چاند رات عید فیسٹیول کی ویب سائٹ پر بھی برائے راست دیکھی جا سکے گی۔چاند رات کا میلہ میلبورن میں  کوبرگ ٹائون ہال  کوبرگ (میلبورن) میں منعقد کیا جارہا ہے۔
روز ہلِ گارڈنز جہاں سولہواں سالانہ چاند رات  میلہ کو سجایا جا رہا ہے سڈنی کی ایک بہت ہی پروقار اور مرکزی جگہ ہے جہاں پر بیس ہزار لوگ سما سکتے ہیں۔ روز ہل گارڈنز کا ٹرین اسٹیشن بھی روز ہلِ گارڈنز کے اندر  ہی واقع ہے۔ پھر پیرا ماٹا شہر کا اسٹیشن بھی کچھ منٹ کی دوری پر ہے ۔ منتظمین نے عوام کی سہولت کے لئے پیرا ماٹا اسٹیشن سے مفت بس سروس کا انتظام بھی کیا ہے جو کہ ہر بیس سے تیس منٹ میں روز ہلِ گارڈنز لوگوں کو لیکر جائے گی۔ اس کے علاوہ پبلک بس بھی با آسانی روز ہل گارڈنز کے لئے میسر ہیں۔ روز ہل گارڈنز میں اپنی سواری پر آنے والوں کے لئے مفت پارکنگ بھی دستیاب ہے۔
چاند رات عید فیسٹیول کے ڈائیریکٹر سید عتیق الحسن نے سولہویں چاند رات عید فیسٹیول۲۰۱۴ کے انعقاد پر کہا ہے کہ چاند رات عید فیسٹیول کا پیغام آسٹریلیا کے کثیر الثقافت معاشرہ میں بھائی چارگی، محبت اور دوستی کو فروغ دینا ہے اور اسلامی اور غیر اسلامی کمیونٹیز کے درمیان میل ومحبت کو قائم رکھنا ہے۔ سید عتیق الحسن نے کہا کہ چاند رات عید فیسٹیول آج آسٹریلیا میں بسنے والے مسلمانوں کی ثقافت کے لحاظ سے ایک پہنچان ہے بالخصوص پاکستانیوں اور برصغیر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لئے کیونکہ چاند رات برصغیر کا عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کی روایت ہے۔سید عتیق الحسن کا کہنا ہے کہ چاند رات عید فیسٹیول کی انتظامیہ نے اسِ سال بہت محنت کی ہے کیونکہ اسِ سال چار ہفتوں پر مبنی سات پروگراموں کو عوام کے لئے منعقد کرنا تھا اور پھر چاند رات اور عید فیسٹیول کا  سڈنی اور میلبورن  میں ایک ساتھ انعقاد  بھی ایک بہت بڑا چیلنج تھا مگر اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ چاند رات میں اسٹالز لگانے والوں، اسپانسرز ، رضاکاروں ، مخلص دوستوں  اور چاند رات عید فیسٹول کی ٹیم کی محنت رنگ لا رہی ہے اور ہم  ایک عظیم الشان تقریبات کو پیش کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔
چاند رات عید فیسٹیول سڈنی اور میلورن کے پروگراموں میں شرکت کرنے کے لئے اور مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے چاند رات کی ویب سائٹ
 اور فیس بک www.cref.com.au
  پرجائیں یا پھر  Chand Raat Eid Festival
0412 881 597; 0405 006 776; 0412 292 320; 0432 175 822 and 0414 204 093
موبائل نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Recommended For You

About the Author: Tribune

Comments are closed.