ايم کيو ايم آسڑيليا کی جانب سے وحدت المسليمين کانفرنس

ايم کيو ايم آسڑيليا ( نيو ساؤتھ ويلز يونٹ) کی جانب سے بروز ہفتہ 2 فروری  2013 کو وحدت المسليمين کانفرنس کے نام سے ربيع و  اؤل کے بابرکت مہينہ ميں منعقد کيا گيا ۔ جس کا مقصد تمام مکتبۂ فک کے  لوگوں اور علماء حضرات کو ايک پليٹ فارم پر يکجا کرنا تھا۔ اس کوشيش ميں ايم کيو ايم نے خاطر خواہ  کاميابی حاصل کيں۔ پروگرام ميں سڈنی کے مشہور و معروف علماء  نے شرکت کی جس ميں روٹی ھل  مسجد کے امام جناب  ڈاکٹر شبير احمد صاحب ، اہلسنت ايسو سيشن کے محمد افتخار ہزاروی ، امام حسن (عليہ سلام) سينٹر کے ادريس الحسن صاحب اور مولانا نظام الحق تھانوی  صاحب شامل تھے۔علماء کرام نے وحدت المسليمين کی اہميت  پر روشنی ڈالی اور اس ضمن ميں متحدہ کی کاوشوں  کو سراہاتے ہوئے اسے ايک اعتدال پسند معاشرے کی بنياد قرار ديا ۔ کانفرنس ميں نعت خوانوں نے سرور کونين  محمد مصطفے صلی ال عليہ وسلم  کی شان اقدس ميں نعتوں کے گلدستے پيش کيے ۔ کانفرنس   ميں پاکستانی قونصل جنرل اعظم محمد صاحب نے بھی خطاب کيا۔تقريب کے اختتام پر ايم کيو ايم آسڑيليا کے  آرگنائزر افروز شاھين نے تمام علماء کرام اور حاضرين  کا شکريہ

ادا کيا  اور نيو ساؤتھ ويلز يونٹ کو کامياب  پروگرام کرنے  پر مبارکباد پيش کی۔

Recommended For You

About the Author: Tribune