آسٹریلیا میں مردم شماری ہمارے لئے کتنی ضروری ہے

آسٹریلیا میں مردم شماری ہمارے لئے کتنی ضروری ہے

سید عتیق الحسن

 آسٹریلیا میں ہر پانچ سال بعد مردم شماری ہوتی ہے۔ اب یہ مردم شماری بروز منگل10  اگست کو ہوگی۔مردم شماری کا آن لائن فارم 28 جولائی سے محکمہ مردم شماری کی ویب سائٹ پر موجود ہوگا۔ اسِ ویب سائٹ کا ایڈریس مندرجہ ذیل ہے:

https://www.census.abs.gov.au/

اسِ ویب سائٹ پر بہت تفصیل سے مردم شماری کے بارے میں سمجھایا گیا ہے۔ لحاظہ آپ اگر ویب سائٹ پر تھوڑا ساوقت لگا ئیں تو مردم شماری کے بارے میں تمام معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ آسٹریلیا میں مردم شماری ہر پانچ سال بعد ہوتی ہے۔مردم شماری میں تمام شہریوں کی شرکت لازمی ہے۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں آسٹریلیا جیسے ترقی یافتہ ملک میں مردم شماری کے ذریعہ حکومت کے تمام شعبے مستقبل کی جامعہ پلانگ کرتے ہیں۔ مردم شماری کے ذریعہ اکٹھا کیا گیا ڈیڈا مختلف محکمے مستقبل کی پلانگ کے لئے کام کرتے ہیں۔ مختلف شعبوں میں بجٹ کی تقسیم ہوتی ہے اور عوام کو شہولیات فراہم کی جاتی ہیں وغیرہ وغیرہ۔

 جولائی کے آخری ہفتہ تک مردم شماری کے فارم مستقل شہریوں کے رہائشی پتہ پر بھی بھیجے جا ئیں گے مگر کیونکہ یہ ڈیجیٹل کا زمامہ ہے لحاظہ زیادہ اچھا ہے کہ لوگ آن لائن جاکر اپنا فارم پرُ کر لیں۔

 ٓکثیر الثقافت (ایتھنک) کمیونیٹیز کے لئے مردم شماری میں حصہ لینا بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس سے آپ کی کمیونٹی کی صحح تعداد کا پتہ چلتا ہے، آپ کا تعلق کسِ ملک سے ہے، آپ کسِ ملک سے آسٹریلیا میں آئے، آپ کے مذہب کے کتنے افراد آسٹریلیاکے مستقل شہری ہے، آسٹریلیا میں کسِ کمیونٹی کے لوگ کس صوبہ، شہر اور ٹاؤن میں کتنی تعدار میں رہائش پذیر ہیں۔آسٹریلیا میں انگلش کے علاوہ کتنے لوگ کون کونسی زبانیں گھر میں بولتے ہیں۔اس ساری معلومات میں آپ کی شرکت نا صرف آپ کے لئے بلکہ آپ کی شناخت، کمیونٹی  اور آپ کی اگلی نسل کے لئے بہت ضروری ہے۔

 دو خاص چیزیں بہت اہمیت کی حامل ہیں۔ اسلامی کمیونٹی کے تمام افراد اسِ بات کو یقینی بنائیں کہ آپ نے اپنے مذہب کے کالم میں    اسلام درج کیا ہے تاکہ آسٹریلیا میں مسلمانوں کی تعداد سرکاری اور صحح طور پر ریکارڈ کا حصہ ملے جس سے آسٹریلوی مسلمانوں کی فلاح و بہبود اور مذہبی ضروریات کا آسٹریلوی حکومت اپنی پلانگ کا حصہ بنائے۔اسی طرح سے دوسری اہم چیز ان لوگوں کے لئے ہے جن کی مادری زبان اردو ہے یا پھر اردو انکی رابطہ کی زبان ہے۔ اسِ سلسلے میں ایک بہت اہم سوال درج ذیل ہے:

Question 20: Does the person use a language other than English at home?

 اس سوال کے جواب میں آپ نے لکھنا ہے؛ اردو۔ بے شک آپ کی مادری زبان اردو نا ہو، یعنی اگر آپ کی مادری زبان پنجابی، سرائیکی، گجراتی، سندھی، بلوچی، پشتو، مرہٹی، نیپالی، وغیرہ ہیں تو دئیے گئے سوال کے جواب میں آپ نے اردو لکھنا ہے۔ اسِ کے ذریعہ آسٹریلوی اداروں کو یہ پتہ چلے گا کہ آسٹریلیا میں اردو کی کیا حیثیت اور مقام ہے اور کتنے آسٹریلوی شہری اردو زبان گھر میں بولتے ہیں۔ اس کا فائدہ یہ ہوگا، اردو کو تعلیمی ادارے، لائبریریز، ریڈیو پروگرامز، سرکاری محکمہ مثال کے طور پر سینٹر لنک، امیگریشن، کسٹم، ہسپتالوں میں انگلش کے علاوہ اردو کو بھی استعمال کیا جائے گا۔ جس طرح سے عربی، ترکی، ہندی، اور چینی کو یہ مقام حاصل ہے۔

اسِ سلسلے میں وہ لوگ جو اردو کو اسلامی تعلیمات اور رابطہ کی زبان کے طور پر استعمال کرتے ہیں اور انکی مادری زبان اردو نہیں ہے، ان کے لئے یہ بات بہت اہمیت رکھتی ہے کہ وہ سوال نمبر 20 کے جواب میں اردو لکھیں۔اس سلسلے میں پاکستانی اور ہندوستانیوں نے  واٹس اپ پر ایک مہم بھی جاری رکھی ہوئی ہے، جس میں آپ بھی اسِ مہم کا حصہ بنیں اور دوسروں تک یہ پیغام بنائیں۔ اگر آپ واٹس اپ گروپ میں اسِ مہم سازی میں شرکت  ہونا چائیں تو اس کا لنک ہے:

https://chat.whatsapp.com/E9bLpfyc50FHoJ8Uk4GqoR

 امید ہے یہ معلومات جو میں نے بیان کی ہیں آپ کے لئے مردم شماری میں شرکت میں موثر ثابت ہونگی۔ اگر پھر بھی آپ چاہیں تو مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ میرا نمبر نیچے دیا ہوا ہے۔

 ٓسید عتیق الحسن

موبائل: 0479 143 628

Recommended For You

About the Author: Tribune