بقلم سید عتیق الحسن؛
Syed Atiq ul Hassan Pic on Websiteمیں نے جب اپنی لائف کوچنگ کے متعلق لوگوں کو بتایا تو بیشتر نے مجھ سے سوال کیا کہ کیا آپ کوئی نیا کورس شروع کرا رہے ہیں۔ کچھ نے کہا کہ کیا یہ کوئی نئی ٹریننگ ہے، وغیرہ وغیرہ۔ میں نے لائف کوچنگ سے متعلق بیشتر مضامین انگلش میں لکھے ہیں ۔ مگر آپ لوگوں کے لئے اردو میں بھی لائف کوچنگ کے متعلق بیان کر رہا ہوں اسِ توقع کے ساتھ کہ اگر آپ کو مزید سمجھنا ہو اور لائف کوچنگ سے اپنی ذاتی ، پیشہ وار انہ او ر کاروباری زندگی میں تبدیلی یا بہتری لانا چاہتے ہوں تو مجھ سے ضرور رابطہ کریں۔
میں نے اپنی کامیاب پیشہ ورانہ زندگی کے 30 سال گزارنے کے بعد یہ سوچا کہ میں مزید کسِ طرح سے اپنی موجود ہ قابلیت، پیشہ وارانہ صلاحیت اور تجربہ کو برو ئے کار لاتے ہوئے لوگوں کی مزید خدمت ان کی بہتری کے لئے کر سکتا ہوں ۔ لحاظہ میں نے مختلف معلومات حاصل کیں، مجھ سے زیادہ ماہر اور تجربہ کار پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے مالک ہنرمندوں سے تبادلہ خیال کیا اور پھر خود تفصیلی تحقیق بھی کی ۔ جو مجھے سب سے بہترین شعبہ نظر آیا جو میری موجود ہ صلاحیتیوں اور تجربے کے لحاظ سے اعلی انتخاب تھا وہ لائف کوچنگ تھا۔ میں نے اندازہ لگایا کہ لائف کوچنگ ایک ایسا شعبہ ہے جس کے ذریعہ میں اپنا خطیر تجربہ، صلاحیت اور لائف کوچنگ کے ہنر کو استعمال کرتے ہوئے اپنے کلائنٹس کے مسائل اور منصوبوں پر کلائنٹس کے ساتھ کام کر سکتا ہوں اور یقیناًانکی زندگی میں بدلاؤ لا سکتا ہوں۔
میں نے دو سال محنت کرکے لائف کوچنگ کی تعلیم حاصل کی۔ انٹرنیشنل لائف کوچنگ کے ادارے کا ۲۰۱۲ میں متحان پاس کرکے بحیثیت انٹر نیشنل لائف کوچ کام کرنے کی سند حا صل کی اور آج الحمد و اللہ مجھے اپنی قابلیت اور ارادوں پر فخر ہے کہ میں اپنی زندگی میں وہ کام کر سکتا ہوں جس سے بہت سارے لوگوں کے مسائل حل ہوسکتے ہیں بالخصوص پاکستانیوں کے۔ ان کی زندگی میں توازن قائم ہو سکتا ہے اور مزید کامیابی کی طرف گامزن ہو سکتے ہیں۔ لحاظہ پچھلے چھ سال سے میں بحیثیت لائف کوچ بہت سارے لوگوں کی زندگی میں بدلائو لایا ہوں اور انکو اسِ قابل بنایا کہ وہ اپنے مسائل کا حل خود تلاش کریں۔

لائف کوچنگ ایک جدید اور کامیاب تیکنیکی سائنس ہے جس کی ضرورت آج کے تیز و ترین اور مسابقتی زندگی میں عام آدمی سے لیکر خاص اور کامیاب آدمی کو ہوتی ہے۔ لائف کوچنگ مینٹورنگ یا کونسلنگ سے مشابقت تو رکھ سکتی ہے مگر مینٹر اور کونسلنگ سے مختلف ہے۔ لائف کوچنگ اُن تمام کمیوں اور کمزوریوں کو پورا کر تی ہے جو   صرف مینٹورنگ یا کونسلنگ   سے حاصل نہیں کی جا سکتیں اور ساتھ ساتھ  لائف کوچنگ وہ تمام چیزیں بھی مہیا کر تی ہے جو مینٹورنگ یا کونسلنگ  شعبے مہیا کر تے ہیں۔ 
لائف کوچنگ ایک ایسی پیشہ وارانہ صلاحیت ہے جس میں لائف کوچ اپنے کلائنٹ(موکل) کو کونسلر یا  مینٹر کی طرح ہدایت نہیں کر تا اور نہ ہی کوئی اپنے تجربہ کی بنیاد پر گائنڈ لائن فراہم کرتا ہے بلکہ لائف کوچ اپنے کلائنٹ کے ساتھ ایک بہترین دوست کی طرح کلائنٹ کی دشواریوں اور مسائل پر کام کر تا ہے۔ لائف کوچ اپنے لائف کوچنگ کے ہنر کو استعمال کرتے ہوئے کلائنٹ کے ساتھ اسکے مسائل، دشواریوں یا مستقبل کے منصوبوں کی تشریح اور تجزیہ کر تا ہے۔ لائف کوچ دوسرے پیشہ وروں کی طرح اپنا تجربہ یا دوسرے لوگوں سے حاصل کیا گیا تجربہ اپنے کلائنٹ پر نہ تو آزماتا ہے اور نہ انہیں کرنے کے لئے کہتا ہے۔اور یہی لائف کوچنگ کی بہت بڑی خوبی ہے۔لائف کوچ اپنے کلائنٹ کو ذہنی طور پر تیار کرتا ہے کہ وہ اپنے مسلہ کا حل خود تلاش کرے، اپنے مسلہ کی اہمیت کا پیمانہ خود تیار کرے مگر ساتھ ساتھ لائف کوچ اپنے ہنر کے ذریعے یہ یقینی بناتا ہے کہ جو کچھ کلائنٹ نے متفق کیا ہے ، جو کچھ حل نکالا ہے یا جو منصوبہ تیار کیا ہے وہ کارآمد ہے اور کلائنٹ اس پر کامیابی سے کام کرے گا۔ لائف کوچ اپنے کلائنٹ کے ساتھ کلائنٹ کے مسلہ پر اس کی مشاورت اور آمادگی کے ساتھ کام کر تا ہے، سیاق و سباق جانتا ہے، وجوہات ڈھونتا ہے اور اپنے کلائنٹ کی رضا کے ساتھ ایک صحیح اور کار آمد حل تلاش کر تا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لائف کوچ کی ضرورت ایک کامیاب انسان کو بھی پڑتی ہے تاکہ وہ اپنے روز مرہ کے ذاتی ، پیشہ وارانہ اور کاروباری معاملات و مسائل کو اپنے لائف کوچ کے ساتھ نہ صرف تبادلہ خیال کر ے بلکہ مل کر ایک منطقی ، کار آمد اور مفید حل تلاش کر سکے۔ اسی طرح سے لائف کوچ کی ضرورت ایک ایسے آدمی کو بھی پڑتی ہے جو ایک سے زیادہ مسائل سے دوچار ہو جس کا حل شاید کسی کونسلر، مینٹر یا کنسلٹنٹ کے پاس نہ ہو بلکہ لائف کوچ کے پاس ہو گا کیونکہ لائف کوچ نہ صرف آپ کی زندگی کا کوچ ہے بلکہ آپ کی زندگی کا بہترین دوست بھی ہے۔
لائف کوچ زندگی کے ہر شعبہ سے منسلک افرا د کے لئے کام کر تاہے۔ لائف کوچ کی ضرورت ایک طالبعلم کو بھی پڑسکتی ہے ، گھر میں کام کاج کرنے والی ایک خاتون کو بھی ، ایک ڈاکٹر کو بھی، ایک وکیل کو بھی، ایک سیاستدان کو بھی ،ایک کاروباری فرد کو بھی اور کسی اور پیشہ سے منسلک شخص کو بھی کیونکہ زندگی میں ہر انسان کا واسطہ کسی بھی وقت کسی بھی طرح کے مسلہ سے پڑ سکتا ہے۔ جہاں اس کو ایک ایسے شخص کی تلاش ہوتی ہے جو اسکے ساتھ مل کر مسلہ کا حل نکالے ۔ لائف کوچ نہ صرف اپنے کلائنٹس کے ساتھ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو استعمال کرکے حل ڈھونتا ہے بلکہ اس چیز کو آخر تک یقینی بناتا ہے کہ جو حل تلاش کیا گیا ہے اور جس پر کلائنٹ کام کر رہا ہے وہ صحیح سمت میں کار آمد بھی نظر آرہا ہے یا نہیں۔ لحاظہ لائف کوچ اپنے کلائنٹ کی پرفارمینس پر نظر رکھتا ہے۔ اپنے کلائنٹ کے ساتھ ریویوسیشن کر تا ہے اور اگر کوئی کار آمد حل نظر نہیں آرہا تو لائف کوچ اپنے کلائنٹ کے ساتھ دوسرا حل تلاش کر تا ہے اور یہ عمل اس وقت تک جاری رہتا ہے جب تک کہ کلائنٹ کا مسلہ یا اس کی منزل اسکو نہ مل جائے۔
جیسا کہ میں نے پہلے کہا لائف کوچ اپنے کلائنٹ کا بہترین دوست ہوتا ہے لحاظہ لائف کوچ کے پاس اسکے کلائنٹ کا مسلہ اسکی امانت ہوتا ہے۔ کلائنٹ کے مسلہ سے جڑی ہر معلومات اور اسکے حل سے جڑے فیصلے لائف کوچ کے پاس راز ہوتے ہیں۔ لائف کوچ اپنے کلائنٹ کا مسلہ ، اس کا حل یا کوئی اور معلومات کسی کے ساتھ حصہ داری  کلائنٹ کا مسلہ یا پلان کسی کے ساتھ نہیں بانٹتا ہتکہ اس کے شریک حیات کے ساتھ بھی ۔لائف کوچ ہر قسم کی معلومات ہمیشہ کے لئے راز میں رکھتا ہے۔
لائف کوچ آپ کے پیشہ سے جڑے مسائل کو حل کرنے کے لئے آپ کے ساتھ کام کرتا ہے۔ لائف کوچ آپ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں واقع کمزوریوں اور خامیوں کے ہونے اور ان کے حل کے لئے آپ کے ساتھ تجزیہ کرتا ہے، اس کے سیاق و سباق معلوم کرتا ہے اور پھر ایک کامیاب حل تلاش کرتا ہے ۔ لائف کوچ یہ یقینی بناتا ہے کہ آپ اپنی خامیوں، کمزوریوں کے حل کے لئے طے کئے جانے والے ایجنڈے پر منصوبے کے مطابق کام کر یں ۔لائف کوچ کی ایک خاص بات یہ ہے کہ یہ کرکٹ کوچ کی طرح صرف کرکٹ کے مسلوں پر ہی کوچنگ نہیں کرتا یا کھیلوں کے کوچ کی طرح صرف کھیلوں سے جڑے مسائل پر ہی کوچنگ نہیں کرتا بلکہ لائف کوچ کسی بھی پروفیشن سے جڑے مسلہ پر آپ کی کوچنگ کر سکتا ہے کیونکہ لائف کوچ آپ کے مسائل اوراس کے حل کے لئے اپنے ہنر کو استعمال کرتے ہوئے جواب بھی آپ سے لیتا ہے۔ اب آئیے نظر ڈالتے ہیں لائف کوچنگ کے مختلف پہلوؤں پر اور یہ بھی دیکھتے ہیں کہ میں بحیثیت لائف کوچ کسِ طرح سے آپ کو فائدہ پہنچا سکتا ہوں۔
لائف کوچ کے کام کو تین شعبوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ لائف کوچ آپکے ذاتی مسائل مثلاً تعلیم، نوکری، پیشہ، پیسہ، فیملی، شریکِ حیات، بچے،ذہنی دباؤ یا پریشانی، سفر، وغیرہ وغیرہ پر آپکے ساتھ کام کرتا ہے۔لائف کوچ آپ کی زندگی کو ایک متوازن اور کامیاب زندگی بنانے میں آپ کی مدد کر تا ہے۔بحیثیت لائف کوچ میرے لئے امتیازی پہلو یہ ہے کہ میں خود زندگی کے غیر معمولی تجربات اور مسائل سے کامیابی سے گزرا ہوں۔جہاں میں اپنے خاندان کیلئے ایک مثال ہوں وہیں کمیونٹی میں بحیثیت سماجی کارکن یا لیڈر، شعبہ تعلیم میں بحیثیت ایک معلم ،انفارمیشن سائنس میں بحیثیت ایک ماہر ، میڈیا میں ایک صحافی کے طور پر اور بڑے بڑے پروگرامز منعقد کرنے اور لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ رکھتا ہوں اور عرصہ دراز سے کام کرنے کی وجہ سے میرے پاس معاشرے میں پیدا ہونے والے ذاتی مسائل کا ایک طویل تجربہ ہے جو مجھے میرے کلائنٹس کے مسائل سمجھنے میں بڑی مدد فراہم کرتا ہے۔
پچھلے تیس سالوں میں میں نے مختلف شعبوں میں کئی حیثیت میں کام کیا ہے۔ کمپوٹر اسپیشلٹ، بزنس انالسٹ، ٹیچر، صحافی، تجزیہ نگار، مصنف، ریڈیو پروگرام پیشکار میرے ایسے پیشے رہے ہیں جو مجھے بحیثیت پر و فیشنل لائف کوچ میرے کلائنٹس کے مسائل کو سمجھنے اور ان کے ساتھ ان کے پیشہ وارانہ کاموں کے مسائل کو کامیابی سے سمجھنے اور ان کا حل تلاش کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ اسی طرح سے ان کلائنٹس کے ساتھ کام کرنے میں بھی مجھے امتیازی حیثیت حاصل ہے جو کاروباریا تجارت سے منسلک ہیں یا بزنس میں اعلی عہدوں پر فائز ہیں۔ بزنس مینیجر ہو ، مارکیٹنگ مینیجر، سیلز مینیجریا بزنس کے مالکان کیونکہ میں خود پروجیکٹ مینیجر، بزنس انالسٹ اور اپنے پیشہ وارانہ بزنس کا مالک ہوں اور پچھلے بیس سالوں سے اپنا کام خود کامیابی سے چلا رہا ہوں۔ یہ سب کچھ بتانے کا مقصد آپ کو یہ بتانا ہے کہ میرے پاس اللہ کے کرم سے ضروری سند اور قابلیت بھی ہے اور لوگوں کی خدمت کرنے کا عظم بھی۔
میری خدمات حاصل کرنے کے لئے یہ ضروری نہیں کہ آپ کو مجھ سے رو برو ملاقات کرنا پڑے۔ بحیثیت لائف کوچ میں اپنے کلائنٹس کے ساتھ ٹیلیفون اور ویڈیو کال مثلاً اسکائپ یا گوگل ٹاک وغیرہ کے ذریعے سیشن کر سکتا ہوں۔ لحاظہ چاہے آپ آسٹریلیا میں ہوں ، پاکستان میں یا دنیا کے کسی اور ملک میں آپ مجھ سے میری ویب سائٹ ، فیس بک صفحہ یا پھر  ای میل کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں اور بڑے اعتماد اور اطمینان کے ساتھ اپنے مسائل ، اپنی مشکلات یا اپنے مقاصد بیان کر سکتے ہیں۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ مجھے اپنا لائف کوچ بنا کر اپنی زندگی میں بڑا ٹھراؤ، استحکام اور کامیابی پائیں گے۔
بحیثیت لائف کوچ آپ مجھ سے صرف ایک انفرادی مسلہ کیلئے بھی سیشن لے سکتے ہیں یا پھر مستقل طور پر اپنا لائف کوچ بنا سکتے ہیں۔ اچھی بات یہ ہوتی ہے کہ جس طرح آپ اپنا ایک فیملی ڈاکٹر رکھتے ہیں اسی طرح سے آپ کو اپنا لائف کوچ بھی رکھنا چائیے جو آپ کا لائف کوچ بھی ہوگا اور آپ کا موٹیویشنل کوچ اور مینٹر بھی۔ یاد رکھئے دنیا میں کوئی چیز بھی نا ممکن نہیں بس ارادے مضبوط ہونے چا ہئیں اور کوئی آپ کو قائل کرنے اور محرک کرنے والا ہونا چائیے۔
سیدعتیق الحسن، لائف کوچ (ناصحِ حیات)